Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
June 10, 2025 at 04:37 PM
*🔴سوال:اگر تہجد یا فجر کی فرض نماز میں قیام کو لمبا کرنا ہو، اور قرآن کی کوئی لمبی سورت مکمل یاد نہ ہو، تو کیا ایک ہی سورت کے مختلف حصے ایک رکعت میں پڑھے جا سکتے ہیں؟ یا کیا ایک یا دو آیات کو بار بار دہرا کر، یا کوئی چھوٹی سورت بار بار پڑھ کر قیام کو لمبا کیا جا سکتا ہے؟* 🔵جواب: جواب: فرض نماز ہو یا سنت و نفل ہو جیسے تہجد کی نماز، اس میں قرآن کی سورتوں کو ایک ترتیب سے پڑھنا ہے خواہ مختصر نماز پڑھیں یا لمبی نماز پڑھیں۔ نماز میں کسی آیت کو بار بار دہرانا یا کسی صورت کو بار بار دہرانا یا اسی طرح تھوڑا ایک جگہ سے پڑھنا اور ایک ہی رکعت میں تھوڑا دوسری جگہ سے پڑھنا یہ ترتیب کے خلاف ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا ہے کہ جو کچھ میسر ہو اس میں سے پڑھا کرو لہذا ایک آدمی کو نماز میں جو کچھ یاد ہے۔ اسی کو پڑھے اور کوشش یہ ہو کہ لمبی نماز پڑھنے کے لیے لمبی سورتیں بھی یاد کرے تاہم تہجد کی نماز میں اگر لمبی قرات کرنے کے لیے قرآن سے دیکھ کر پڑھے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* `📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`
❤️ 👍 6

Comments