Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
June 11, 2025 at 05:19 AM
*🔴سوال: کیا میت کو غسل و تکفین کے بعد اُن کی آنکھوں میں سرمہ یا کاجل لگانے کی اجازت ہے؟* 🔵جواب: میت کو کاجل اور سرمہ لگانے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی شریعت سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ آدمی کے وفات پاجانے کے بعد پھر اسے مٹی میں دفن کیا جاتا ہے جہاں وہ مٹی میں مل جاتا ہے پھر کاجل و سرمہ کی ویسے بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی عورت ہے تو وہ کاجل و سرمہ آنکھوں کی حفاظت اور شوہر کے لئے زینت کے طور پر لگاتی ہے مگر وفات کے بعد یہ صورت باقی نہیں رہتی ہے ۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ میت کو سرمہ و کاجل لگانے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی شریعت میں ایسا کرنے کی دلیل ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* `📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`
👍 ❤️ 3

Comments