
Saifi Channel Official
June 2, 2025 at 03:18 PM
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🐐 *بکریاں پالنے والے اور بکریاں چَرانے والے* 🐐
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
”بکریاں چرانے اور پالنے والے دلوں کے نرم اور سختی و بد مزاجی سے دور ہوتے ہیں۔“
📚 *(الحيوان للجاحظ : 5/279)*
🌿 رسول اللّٰه ﷺ نے ارشاد فرمایا:
*"فخر و تکبر اونٹ والوں میں ہے جبکہ سکون و وقار بکری والوں میں ہے۔"*
📖 *(صحیح بخاری : 4127)*
🌟 اسی لیے اکثر انبیاءکرام نے بکریاں چرائی ہیں،
➖ اِس سے مُلک رانی سیکھنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
📌 اس سے معلوم ہوا کہ جانوروں کی صحبت بھی انسان پر اثر کرتی ہے،
جب جانوروں کی صحبت اثر کرتی ہے تو کفار اور مؤمنوں کی صحبت میں بھی ضرور اثر ہوگا۔
📖 *(مرآت ج:8 تحت الحدیث نمبر:6267)*
🐏 ”نبی کریم ﷺ کے پاس سو بکریاں تھی، اور آپ ان کی تعداد سو سے زیادہ نہیں ہونے دیتے تھے۔“
📚 *(زاد المعاد : 162/1 ، والحديث أبي داؤد، رقم : 142)*
🕊 نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے فرمان:
*"لَنَا غَنَمٌ مائةٌ" (ہمارے پاس سو بکریاں ہیں)*
➖ اس میں بکریاں پالنے اور ان سے برکت حاصل کرنے کا ثبوت ہے۔
📖 *(شرح ابی داؤد لابن رسلان 101/2)*
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🌿 *نرمی، برکت، وقار اور نبوی سنت کا عکس* 🌿
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
❤️
❤
🌹
👍
🫀
48