Saifi Channel Official
Saifi Channel Official
June 12, 2025 at 11:12 AM
شہادت عثمان رضی اللّٰه عنه.پر چند جلیل القدر صحابہ کرام کے تاثرات: 🔸 سیدنا ابن عباس رضی اللّٰه عنهما: “اگر تمام لوگ عثمان رضی اللّٰه عنه کے قتل میں شریک ہوجاتے تو ان سب پر پتھر برستے جس طرح قوم لوط پر برسائے گئے۔ اگر لوگ عثمان رضی اللّٰہ عنہ کے خون کا مطالبہ(قصاص) نہ کرتے تو آسمانوں سے ان پر پتھر برستے”۔(ابن سعد،3/80) 🔻۔سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللّٰه عنه فرماتے ہیں: “عثمان رضی اللّٰه عنه بدری صحابہ میں سے ہیں۔ اس سانحہ کے صدمہ میں انہوں نے اپنی وفات تک ہنسی نہ کرنے کا عہد کیے رکھا۔(ابن سعد، 3/81) 🕊️🕯️ 🔻۔سیدنا سعید بن زید رضی اللّٰه عنه: “اگر ان لوگوں کی بد اعمالی پر احد پہاڑ ان کی پیٹھ پر آ پڑے تو بجا ہے جنہوں نے عثمان رضی اللّٰه عنه کے قتل میں شرکت کی”۔ (ریاض النضرہ فی مناقب عشرہ مبشرہ احمد بن عبداللّٰه طبری، 3/18) ⛰️🔥 🔻۔سیدنا طاؤس رضی اللّٰه عنه: ایک شخص نے آپ رضی اللّٰه عنه سے کہا: “میں نے فلاں آدمی سے بڑھ کر اللّٰه پر جرات کرنے والاکوئی نہیں دیکھا”، فرمایا: “تو نے عثمان رضی اللّٰه عنه کے قاتل نہ دیکھے “؟ (وہ جرات میں اس فلاں سے کہیں بڑھے ہوئے تھے)。 (اخرجہ البغوی)۔ 🌟 🔻۔عبداللّٰه بن سلام رضی اللّه عنه : “حضرت عثمان رضی اللّه عنه کو قتل کرکے لوگوں نے قیامت تک کے لئے اپنے اوپر فتنہ کا دروازہ کھول دیا جو کبھی بند نہ ہوگا”۔ (ریاض النضرہ فی مناقب عشرہ مبشرہ ، 3/81) 🌪️🚪 🔻حضرت عبداللّٰه بن سلام رضی اللّٰه عنه فرماتے ہیں کہ کوئی بھی نبی اس سے پہلے قتل نہیں کیا گیا مگر اس کے عوض میں ستر ہزار آدمی مارے گئے اور کوئی بھی خلیفہ قتل نہیں کیا گیا مگر اس کے الزام میں 35 ہزار آدمی مارے گئے. طبقات ابن سعد ج3ص83) 🕌⚖️ 🔻 انہوں نے شہادت عثمان رضی اللّٰه عنه کے وقت فرمایا کہ اب عرب ہلاک ہوگئے (یعنی عربوں کا وقار گیا اور عجمیوں کے ہتھے چڑھ گئے) 🌍💔 ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللّٰه عنہا: 🔻ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا بیان فرماتی ہیں کہ تم نے حضرت عثمان رضی اللّٰه عنه کو بالکل سفید کپڑے کی طرح بالکل بے قصور بےداغ پایا یا پھر بھی تم نے انھیں قتل کر دیا. اور بکرے کی طرح انہیں ذبح کر دیا۔ حضرت طلق بن حسان کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی الله عنہا سے قاتلین کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا ان ظالموں نے ایک بے گناہ اور مظلوم کو شہید کیا، الله ان قاتلوں پر لعنت و پھٹکار کرے۔ (البدایہ والنہایہ ج 7ص193) 🕊️🩸🙏 🔻حضرت حذیفہ رضی اللّٰه عنه: آپ فرماتے ہیں کہ فتنوں کی ابتدا حضرت عثمان رضی اللّٰه عنه کے قتل سے شروع ہوئی اور انتہاء فتنہ دجال پر ہوگی۔ اللّٰه کی قسم کوئی شخص بھی ایسا نہیں مرتا جو حضرت عثمان رضی اللّٰه تعالی عنہ کے قتل کی طرف مائل ہوں مگر وہ دجال کا تابعدار ہے اگرچہ اس کی زندگی میں پائے یا نہ پائے۔ طبقات ابن سعد ج3ص80 🌪️🕌 ♦⁩ حضرت محمد بن حنفیہ سے روایت ہے: کہ حضرت علی رضی اللّٰه عنه کو خبر ملی کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللّٰه عنہا قاتلین عثمان پر لعنت بھیج رہی ہیں تو حضرت علی رضی اللّٰه عنہ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھالیے اور کہا: میں قاتلین عثمان پر لعنت بھیجتا ہوں۔ “اے اللّٰه!”، ان پر پہاڑی ومیدانی علاقوں میں (جہاں جہاں قاتلین عثمان ہیں) ان پر لعنت نازل فرما۔ آپ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔ (فضائل الصحابہ ۔حدیث:733) 🌙🕊️ 🎈 حضرت سعید بن زید رضی اللّٰه عنہ : آپکو شہادت کی خبر ملی تو تڑپ اٹھے، فرمایا : “ظالمو! تم نے عثمان کے ساتھ جو سلوک کیا ہے، اگر احد پہاڑ بھی اپنی جگہ سے سرک جائے تو کچھ برا نہیں ہوگا۔” (تاریخ المدینہ : 1242، وسندہ صحیح) 🗻🔥 🎈 حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللّٰه عنہ: حضرت سلمه بن اکوع بہادری میں اپنی مثال آپ تھی، عثمان کے بعد ہمت ہار گئے، ربذہ چلے گئے اور باقی ماندہ زندگی وہیں گزار دی۔ (تاریخ المدینہ : 4/1242، وسندہ صحیح) 🛡️🌾 ♦⁩سیدنا عبداللّٰه بن عمر رضی اللّٰه عنہ فرماتے ہیں کہ اللّٰه کی قسم اگر تم نے سیدنا عثمان غنی رضی اللّٰه عنہ کو قتل کر دیا تو کبھی اکٹھے مل کر نماز نہیں پڑھ سکو گئے۔ تاریخ دمشق ٣٩/٣٥٤) 🕌 ---🖋️ *❝ سلسله سیفیه❞*
❤️ 😢 😭 😡 🙏 21

Comments