Saifi Channel Official
Saifi Channel Official
June 13, 2025 at 12:46 PM
*🌌 امام حسن رضی اللّٰه عنه کا خواب:* ⁦♦️⁩ حضرت امام حسن بن علی رضی اللّٰهُ عنہما نے فرمایا: "میں نے آج رات عجیب خواب دیکھا ہے: *اللّٰه* تعالیٰ کو عرش معلٰی پر دیکھا، رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، پھر حضرت ابوبکر رضی اللّٰه عنہ، پھر حضرت عمر رضی اللّٰهُ عنہ، پھر حضرت عثمان رضی اللّٰه عنہ آئے، ان کے ہاتھ میں اپنا ہی سر تھا۔ پھر حضرت عثمان رضی اللّٰه عنہ نے کہا: *اے میرے اللّٰه! ان اپنے بندوں سے پوچھ کہ انہوں نے مجھے کس جرم کی سزا میں قتل کیا؟* پھر آسمان سے زمین کی طرف دو پرنالے خون کے بہہ پڑے۔" 📝 محدثین نے ان "دو پرنالوں" کی تعبیر *جنگِ جمل* اور *جنگِ صفین* سے کی ہے۔ *(*خونے نہ کردہ ایم وکسے رانہ کشتہ ایم جرمم ہمیں است کہ عاشق روئے تو گشتہ ایم** "میں نے کسی کا خون نہیں کیا، کسی کو قتل نہیں کیا، میرا جرم فقط اتنا ہے کہ میں رسول اللّٰه ﷺ کا دیوانہ ہوں، ان کے اشارۂ ابرو پہ گھر بار لٹانے والا ہوں۔۔۔") لوگوں نے حضرت علی رضی اللّٰه عنہ سے کہا: دیکھو حسن کیا بیان کرتا ہے؟ آپ نےفرمایا: *"جو انہوں نے دیکھا ہے وہی بیان کر رہا ہے۔"* (📚 البدایہ والنہایہ ج 7 ص 195)
❤️ 😢 👍 💚 🙏 19

Comments