♥︎𝚀𝗎𝔯ɑ𝖓ⅈc Ꮢ𝖊𝚏𝖊𝘭𝘵ⅈօ𝖓♥︎
♥︎𝚀𝗎𝔯ɑ𝖓ⅈc Ꮢ𝖊𝚏𝖊𝘭𝘵ⅈօ𝖓♥︎
June 13, 2025 at 05:02 PM
قرآن ہر انسان سمجھ سکتا ہے ۔ قرآن ہر انسان پڑھ سکتا ہے ۔ قرآن کے معجزے ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو روزمرہ کی زندگی میں آنے والی مشکلات سے لڑنے کی قوت دیتے ہیں ۔ آپ اگر زندگی کے کسی ڈارک فیز میں کھڑے ہیں تو قرآن آپ کو اُس ڈارک فیز سے نکلنے کے لیے آپ کو روشنی کا راستہ دکھائے گا ۔ اگر آپ احساس کمتری کا شکار ہیں تو قرآن آپ کو خود اعتماد بنائے گا، اور آپ کو یہ سکھائے گا کہ جتنا آپ کے پاس ہے اتنا کافی ہے ۔ اگر آپ کوئی گناہ نہیں چھوڑ پا رہے ہیں، اور بار بار وہی گناہ آپ سے سرزد ہو رہا ہے، تو قرآن آپ کو اُس گناہ کو چھوڑنے کی ٹپس بتائے گا ۔ اگر آپ کو لوگوں سے اور دنیا سے ڈر لگتا ہے تو قرآن آپ کو نڈر بنائے گا ۔ اگر آپ کو وسوسے ستاتے ہیں تو قرآن آپ کو توکل رکھنا سکھائے گا ۔ اگر آپ کو ماضی کی الجھنیں اور مستقبل کی فکر خوفزدہ کرتی ہے تو قرآن آپ کو ان دونوں کی الجھنوں اور خوف سے رہا کروائے گا اللہ کو ہم سے بہت محبت ہے ۔ اس لیے اللہ نے اپنی کتاب میں ہماری ہر پریشانی کا جواب چھپا دیا ہے آپ کا نماز میں دل نہیں لگتا یا ذکر و اذکار مشکل لگتے ہیں اس سب کا حل بھی قرآن میں موجود ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے ؟ قرآن پڑھیں
Image from ♥︎𝚀𝗎𝔯ɑ𝖓ⅈc Ꮢ𝖊𝚏𝖊𝘭𝘵ⅈօ𝖓♥︎: قرآن ہر انسان سمجھ سکتا ہے ۔ قرآن ہر انسان پڑھ سکتا ہے ۔ قرآن کے معجزے...

Comments