A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
May 28, 2025 at 06:08 AM
*‼️ کیا تمہیں بتاؤں کہ GHF نامی اسرائیـ.ـلی-امریـ.ـکی کمپنی کی جانب سے پہلے دن امداد کی تقسیم میں کیا ہوا؟* جن لوگوں کو پیغامات موصول ہوئے، وہ دوپہر 12 بجے پہنچے۔ کہتے تھے: *"چلو قسمت آزما لیتے ہیں، دیکھتے ہیں واقعی کوئی امداد ہے یا ان کی کسی نئی چال کا حصہ ہے۔"* ابتدا میں ان کی تعداد درجنوں میں تھی، زیادہ سے زیادہ سو کے قریب۔ قابـ.ـض میڈیا تو جیسے دیوانہ ہوگیا۔ ان کی قطاروں میں کھڑے ہونے کی تصویریں بنائیں، اور کہنے لگا: *"دیکھو کیسے غـ.ـزہ امداد کے پیچھے دوڑ رہا ہے!"* پھر لوگوں کے بیچ بات پھیل گئی کہ وہاں نہ کوئی نظم ہے، نہ گنتی، جو ایک بار لے گیا وہ دوبارہ بھی جا سکتا ہے — کوئی روک ٹوک نہیں۔ تو لوگ ہزاروں کی تعداد میں امڈ آئے — *تم سمجھو کہ یہ 90 دن کی محاصرے، بھوک، اور تنگی کے مارے ہوئے لوگ تھے، جن میں جان باقی نہ تھی۔* وہ گھنٹوں جلتی دھوپ میں کھڑے رہے — نہ کوئی نظم، نہ وقار، نہ عزت۔ دھکم پیل شروع ہوئی، چیخ و پکار، اور ایک باقاعدہ ذلت کا ماحول۔ *مگر غـ.ـزہ ذلت برداشت نہیں کرتا —* *اس نے میز ہی الٹ دی!* لوگوں نے امدادی مرکز پر دھاوا بول دیا، پیکجوں پر قبضہ کرلیا، اور جب سب ختم ہوگیا تو میزیں، کرسیاں، بایومیٹرک مشینیں، آنکھ کی تصدیق کرنے والے آلات — جو کچھ اٹھایا جا سکتا تھا، سب لے گئے۔ اور کمپنی کے ملازمین اور ان کے غـ.ـزہ سے تعلق رکھنے والے معاونین کو گھیرے میں لے لیا! *قابـ.ـض ریاست کچھ نہ کر سکی —* *بالآخر ایک ہیلی کاپٹر بھیجا تاکہ گولی چلا کر لوگوں کو منتشر کرے۔* اور اسرائیـ.ـلی میڈیا؟ جو چند گھنٹے پہلے خوشی سے جھوم رہا تھا، وہ اپنی قیادت پر برس پڑا — کہنے لگا: *"تم بری طرح ناکام ہوگئے ہو!"* یہاں تک کہ چینل 12 نے صاف کہا: "غـ.ـزہ والوں نے میزیں، کرسیاں، شناختی آلات، اور آنکھ کی تصدیق کی مشینیں تک چرا لیں!" اور یہ سب کچھ صرف پہلے دن میں ہوا — *یہ چاہتے تھے کہ ہمیں ایک کارٹن سے ذلیل کریں —* *مگر سچ یہ ہے کہ ، غـ.ـزہ نے بھوک تو جھیلی،* *مگر اپنے وقار کا سودا نہیں کیا۔۔!* > خالد صافی، غـ.ـزہ https://x.com/KhaledSafi/status/1927396641566253469 ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF
Image from A𓂆-Quds Task Force: *‼️ کیا تمہیں بتاؤں کہ GHF نامی اسرائیـ.ـلی-امریـ.ـکی کمپنی کی جانب سے...
❤️ 👍 😢 🇵🇸 👌 😘 😭 🤲 46

Comments