
A𓂆-Quds Task Force
May 30, 2025 at 05:33 AM
*‼️ محترمہ حمیرا طیبہ اور غـ.ـزہ میں اسرائیـ.ـلی جارحـ.ـیت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ غـ.ـزہ کی ایک ماں کا دکھ بانٹنا چاہتے تھے،*
اور اہلِ دنیا کو ایسی بے شمار صابر ماؤں کے خاموش آنسو دکھانا چاہتے تھے۔
مگر افسوس، اسی عمل کو اسلام آباد پولیس نے *ناقابلِ معافی جرم* بنا دیا۔
*جس کے نتیجے میں اُنہیں، ان کی بیٹی مریم صدیقہ، وھاج احمد، اور دیگر رضاکاروں کو دس دن کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔*
اور ان کی اگلی پیشی عیدالاضحیٰ کے دن رکھی گئی ہے، تاکہ اس "ناقابلِ معافی جرم" کی پاداش میں
وہ اپنی عید بھی قید کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں۔
یہ فیصلہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ انسانی و جمہوری اقدار کی صریح توہین بھی،
جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔
کیا اب اس ملک *میں مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی بھی جرم شمار ہونے لگا ہے؟*
اگر غـ.ـزہ کے نہتے شہریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا "ناقابلِ ضمانت جرم" ہے،
تو یہ ہمارے عدالتی اور انتظامی نظام کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
اس ریاستی جبر پر مذہبی سیاسی جماعتوں کی خاموشی بھی اتنی ہی افسوسناک ہے۔
آخر کب تک غـ.ـزہ کے مسئلے کو صرف سیاسی بیانات تک محدود رکھا جائے گا؟
کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ باہمی اختلافات اور گروہی تفریق سے نکلا جائے؟
اگر تمام جماعتیں واقعی سنجیدگی سے متحد ہوتیں،
اور پوائنٹ اسکورنگ سے بالاتر ہو کر صرف اہلِ غـ.ـزـ.ـہ کے لیے ایک صف میں کھڑی ہوتیں،
تو ریاستی اداروں کو یہ شہ نہ ملتی کہ وہ *آج پاکستان میں اہلِ غـ.ـزہ کے حق میں اٹھنے والی توانا آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے انہیں پابندِ سلاسل کریں۔*
*یہ محض چند افراد کی گرفتاری نہیں — بلکہ بدترین صیہـ.ـونیت نوازی ہے اور اہلِ غـ.ـزہ کی صدا کا گلا گھونٹنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے،*
*جو جتنی شرمناک ہے، اتنی ہی ناقابلِ قبول بھی۔*
➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞
*WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF
*Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup
*Telegram:* t.me/Alquds_TF

😢
👍
💔
❤️
😮
😭
🤲
🇵🇸
🙏
🥺
43