𝐀𝐌𝐑 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍𝐈 🇵🇰
𝐀𝐌𝐑 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍𝐈 🇵🇰
June 5, 2025 at 01:39 AM
🌙 یومِ عرفہ کی مقدس ساعتوں میں ایک دل کی پکار 🌙 اے مالکِ کائنات! آج یومِ عرفہ ہے... یہ وہ دن ہے جب دعائیں رد نہیں ہوتیں، جب توبہ قبول ہوتی ہے، جب رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ اے وہ ذات جس نے ابراہیمؑ کو آگ سے بچایا، یوسفؑ کو کنویں میں محفوظ رکھا، اور موسیٰؑ کے لیے دریا کو چیر دیا— اے رب! تو ہمیں، ہمارے والدین، اور ہمارے دوست احباب کی بے حساب مغفرت فرما۔ ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ ہم جانتے ہیں کہ آج تک کوئی فرعون، موسیٰ پر حکومت نہ کر سکا۔ اے ربِ کریم! ہمارے ملک پاکستان پر رحم فرما۔ فرعونوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے۔ ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اے رب! ہمیں پھر سے نیک، عادل، رحم دل اور خدا ترس حکمران عطا فرما۔ ہم کمزور ہیں، ناتواں ہیں… بس اب ہمارے لیے کوئی "موسیٰ" اتار دے! آمین یا رب العالمین 🤲🇵🇰
❤️ 1

Comments