The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
June 13, 2025 at 06:00 PM
*خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز* حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال 26-2025 کے لیے 2119 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں 7 فیصد اضافے اور کم سے کم اجرات 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ صوبائی وزیرخزانہ آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا، بجٹ میں ایگزیکٹو الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کا ڈسپیرٹی الاؤنس 15 سے 20 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
Image from The Baloch Raaj Post: *خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنش...
😮 ❤️ 4

Comments