The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
June 13, 2025 at 06:02 PM
سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکے میں 36 انچ قطر کی لائن تباہ جمعہ، 13 جون 2025 / بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ پائپ لائن میں لگی آگ کے شعلے کئی فٹ بلند ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Image from The Baloch Raaj Post: سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکے میں 36 انچ قطر کی لائن تباہ  جمعہ، 13 جو...
👍 ❤️ 😮 😂 😢 23

Comments