آدم نگری
آدم نگری
June 5, 2025 at 09:02 AM
اسلام آباد آپارہ مارکیٹ کا نام کی وجہ اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ کا نام ایک نوزائیدہ بنگالن بچی کے نام پر پڑا جس کی پیدائش کو اسلام آباد میں پہلی بار رجسٹر کیا گیا تھا۔ زیر نظر تصویر میں آبپارہ اپنےوالدین کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہے۔ جب دارالحکومت کراچی سے نئے بسائے گئے شہر اسلام آباد تبدیل کیا گیا تو ملازمین بھی یہیں منتقل ہو کر بس گئے۔ کچھ ہی عرصے بعد مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے والدین کے ہاں ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی جس کو آبپارہ کے نام سے متعلقہ ادارے کے ریکارڈ میں رجسٹر کیا گیا اور یہ اسلام آباد میں پہلی بچی کی پیدائش کا ریکارڈ نوٹ کیا گیا تھا۔ لہذا اسی نام کی مناسبت سے نئی بننے والی پہلی مارکیٹ کو بھی آبپارہ مارکیٹ کا نام دیا گیا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد آبپارہ کےوالدین بنگلہ دیش چلے گئے اور اب آبپارہ کہاں ہے، کس حال میں ہے، نہیں معلوم۔۔۔!!!
Image from آدم نگری: اسلام آباد آپارہ مارکیٹ کا نام کی وجہ    اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ ک...

Comments