🌹 اردو نصیحتیں 📚
🌹 اردو نصیحتیں 📚
May 20, 2025 at 12:40 AM
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے صرف تیس کلومیٹر کی دوری پر ایک گاؤں کے رام کیول کی یہ کہانی ہے جو پرسوں ٹائمس آف انڈیا کے ایجوکیشن ایڈیشن میں شائع ہوئ ہے۔ یہ آزادی کے بعد اپنے پورے گاؤں میں دسیوں پاس کرنے والا پہلا شخص ہے۔ رام کیول ایک دلت ہے اور شادیوں میں اپنے سر پر ڈیکوریشن لائٹ اٹھانے کا کام بھی کرتا ہے۔ پچہتر سے زیادہ سالوں میں پہلا دس پاس ہونے پر رام کیول کے لئے یہ ایک بڑی اُپلپدھی ہوسکتی ہے، پر ایسے حقائق وشو گرو کو ننگا کرنے کو بھی کافی ہیں کہ اکیسویں صدی جہاں آرٹیفشیل انٹلیجینس جیسی چیزیں بھی اب پرانی ہونے لگی ہیں وہیں اسٹیٹ کیپٹل سے معمولی فاصلے پر بھی ایسی آبادیاں موجود ہیں جہاں تین سو کی بڑی تعداد والے گاؤں میں ایک دسیوں پاس پیدا کرنے میں تقریباً ایک صدی لگ گئ۔ ۔۔۔۔۔ معاشرے کی ترجیحات پر بھی تمانچہ ہے کہ اتنے پچھڑے پن کے باوجود شادیوں میں لائٹ اور گاجے باجے کا رواج تو ہے مگر بچوں کو دسویں تک بھی تعلیم دلاپانے کی ہم میں جسارت نہیں۔ ایسے نظام پور گاؤں اور ایسے رام کیول نہ صرف لکھنؤ کے قرب و جوار میں یا دلتوں میں ہیں بلکہ ہمارے آپ کے ہاں بھی کہانی کچھ زیادہ الگ نہیں۔ ہم کتنا بھی آگے نکل جائیں، پانچویں کیا پہلی اکونامک پاور بھی بن جائیں، پانچ ٹریلین کیا پچیس ٹریلین کی معیشت بھی بنالیں، گوگل اور کوکا کولا کے سی او ہی کیوں نہ بن جائیں، چندریان نہیں منگلیان اور سوریان ہی کیوں نہ تیار کرلیں۔۔۔۔۔۔ پر جب تک اس بڑی آبادی کا وکاس نہیں ہوگا تب تک نہ ہم وشوگرو بن سکیں گے اور نہ ہی ہمارے درمیان سے مذھبی و سیاسی منافرت کا خاتمہ ہوسکے گا۔ ڈاکٹر عبد الرحیم صاحب کی وال سے ~ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~ *📚 اردو نصيحـــتیں 🌙* ┄┈┅※‌✤۝✤‌※┅┄┈۔ ┊ ┊ ┊ ┊۔ ┊ ┊ ┊ ☽۔ ┊ ┊ ☆۔ ☆ ☆۔ فيــــس بـــك پیـــج لنـــك: https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/ ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ: t.me/UrduNaseehaten واٹسپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaAyKKF3rZZZt01lW90b
❤️ 👍 9

Comments