
🌹 اردو نصیحتیں 📚
May 27, 2025 at 11:29 AM
کہانی: چراغ کی لو
محمد دریابادیؔ
❄️ گریجویشن کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی میں نے ملٹی نیشنل کمپنی میں نوکری کے لیے درخواست دے دی۔ رب کریم نے کرم کیا، انٹرویو میں کامیاب ہو گیا اور پھر یکم جنوری ۲۰۱۸ کی سرد صبح، امید کی ایک چادر اوڑھے میرے دروازے پر دستک دیتی محسوس ہوئی...
✨ روزگار سے جڑنے کی خبر گویا وہ پہلی لو تھی جس کی روشنی نے والد صاحب کی آنکھوں میں برسوں بعد کوئی خواب جگایا۔ انہوں نے پہلی بار سوچا کہ شاید اب زندگی تھوڑی آسان ہو جائے... شاید اب احمد کی دوائی وقت پر آ جائے، امی کی طبیعت کے لیے اچھے ڈاکٹر میسر ہو جائیں، اور ان کے اپنے پیر کا درد بھی کسی روز تھم جائے...
❤️ میرا چھوٹا بھائی، احمد، پیدائشی معذور تھا ... زندگی نے اس کے دامن سے کچھ رنگ چھین لیے تھے، اور ہمیں صبر کی چادر تھما دی تھی۔
⚕️ امی کو بلڈ پریشر اور معدے کی مستقل شکایت تھی، اور والد صاحب خود شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض۔ ان کے پیر میں ایک ایسا درد گھر کر گیا تھا، جو ہر قدم پر ان کا ہم سفر تھا...
⚠️ یہ درد یونہی نہیں آیا تھا۔ اس کے پیچھے دو دلخراش حادثات تھے، جو ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پنجہ میں تکلیف کی وجہ بن گئے...
📚 ایک مشہور ادارے میں تدریس کے دوران وہ کتابوں کا ریک ترتیب دے رہے تھے کہ اچانک لوہے کا ایک بھاری ریک ہاتھ سے پھسل گیا۔ اس کا نوکیلا کنارہ سیدھا ان کے پیر پر آن گرا...
🛵 دوسرا واقعہ چھٹیوں کے دوران خاموش دوپہر میں پیش آیا۔ والد صاحب لائبریری کی نئی کتابوں کی نمبرنگ کے لئے ادارہ گئے ہوئے تھے...
🛌 جب تکلیف حد سے زیادہ بڑھی تو ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، سب نے ایک ہی نسخہ بتایا: ’’آپریشن‘‘... مگر چھوٹی سی تنخواہ میں آپریشن کے بعد دو سے تین ماہ کا بیڈ ریسٹ؟...
🕯️ ہم نے درد کو زندگی کا حصہ مان لیا، مگر وہ لو جو یکم جنوری کو جلی تھی، اب بھی کہیں ہلکی ہلکی سی چمک رہی تھی...
🌍 پھر اچانک وہ وقت آ گیا جس نے دنیا کو پلک جھپکتے بدل دیا، کورونا کی وبا...
🌫️ دفتر سے تنخواہ کا سلسلہ، جو پہلے ہر ماہ کی ایک خاص تاریخ کو اطمینان کے ساتھ آتا تھا، اب ایک دھندلے خواب کی صورت بن چکا تھا...
📞 پھر وہ ۲۹ رمضان آیا۔ فون پر والد صاحب سے بات ہوئی۔ سانس لینے میں دشواری... پلس ریٹ کمزور...
🧾 میں نے ریزیڈنٹ ایڈیٹر صاحب کو کال کرکے بتایا کہ والد صاحب کی طبیعت خراب ہے اور میں گھر نکل رہا ہوں...
📄 لیکن .... ایڈیٹر صاحب نکل گئے.... جواب ملا: ’’پہلے ڈاکٹر سے لکھوا کر لاؤ کہ واقعی والد صاحب بیمار ہیں۔‘‘
💔 وہ لمحہ میری زندگی کی سب سے تلخ سچائی تھا... اپنے حق کے لیے بھی ثبوت دینا پڑتا ہے...
🌙 آفس کے کام سے فارغ ہو کر جب رات ایک بجے روم پر پہنچا تو سب سے پہلے والد صاحب سے بات کی...
⏳ رات بھر نیند نہیں آئی، عید کی صبح فجر کے بعد کچھ دیر کو آنکھ لگی، مگر پھر دل بے قرار ہو ا...
🖤 جواب آیا: گھر واپس آجائو ... مجھے احساس ہو گیا کہ اب ابو نہیں رہے... ’’انا للہ و انا الیہ راجعون‘‘...
🕯️ ایک چراغ تھا، جو دھیرے دھیرے بجھ گیا۔ اور میں، آج بھی اس لو کی خاک کو سینے سے لگائے جیتا ہوں...
---
ناشر: اردو نصیحتیں
#اردو_کہانی #احساس #زندگی #والدین #عید #قربانی #درد #چراغ_کی_لو #نصیحت #urdustory #emotionalstory #motivation #reallifestory
👍🏽 ✍🏻 📩 📤
*ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
┄┈•※ ͜✤✤͜ ※•┄┈۔
*📕اردو نصیــــحتیں🌸*
┄┈•※ ͜✤✤͜ ※•┄┈۔
*واٹـســـپ چـیــنــل:*
https://whatsapp.com/channel/0029VaAyKKF3rZZZt01lW90b
*فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:*
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
*ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:*
https://t.me/UrduNaseehaten
😢
❤️
👍
13