🌹 اردو نصیحتیں 📚
🌹 اردو نصیحتیں 📚
June 1, 2025 at 12:11 AM
*✨ قربانی حسب استطاعت ✨* ✍🏻 اسعد اعظمی 📌 قربانی ایک عظیم عبادت ہے، ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق اس سنت پر عمل کی کوشش کرے 🐑۔ اسلام کے ہر کام میں استطاعت کو ملحوظ رکھا گیا ہے 📖۔ قرآن میں کہا گیا ہے کہ (لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا) اللہ تعالی کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ کی ذمہ داری نہیں دیتا 💫۔ 📌 اگر ہم مالی اعتبار سے مستطیع ہیں تو ضرور قربانی کی سعادت حاصل کریں 💰۔ اگر کوئی گذشتہ سالوں کی طرح قربانی کرنے کی پوزیشن میں نہ ہو تو اسے حرج محسوس کرنے یا شرمندگی محسوس کرنے کی ضرورت نہیں 😌، اگر کوئی پہلے دو بکرا ذبح کرتا تھا، اس سال ایک ہی کی گنجائش نکل رہی ہے 🐐، یا پہلے ایک بکرا ذبح کرتا تھا اس سال اس کی بھی استطاعت نہیں ہے 😔، پہلے بیس ہزار کا بکرا قربان کرتا تھا اس سال دس ہزار ہی کی استطاعت ہے 💸، ..وغیرہ وغیرہ... ان تمام حالات میں ذرا بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے 🕊️۔ بلکہ یہاں تک گنجائش ہے کہ استطاعت کے باوجود کبھی مصلحتا قربانی نہ کرے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے 🤝۔ کبار صحابہ کے یہاں اس کی نظیریں ملتی ہیں 🌟۔ 📌 چنانچہ ارواء الغلیل میں ہے کہ ابو سُریحہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو بکر وعمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ بعض سالوں میں محض اس وجہ سے قربانی نہیں کرتے تھے کہ لوگ ان کی اقتدا کریں گے ♻️۔ (ارواء الغلیل :1139) ابو مسعود انصاری کہتے ہیں کہ میں کبھی کبھی وسعت کے باوجود اس وجہ سے قربانی چھوڑ دیتا ہوں کہ میرے پڑوسی اسے میرے اوپر واجب نہ سمجھیں 🏘️۔ (ایضا) 📌 یہ بھی واضح رہے کہ ایک بکرا یا بکری پورے گھر کی طرف سے قربانی میں کافی ہے 🏠🐏، چاہے افراد خانہ کی تعداد کتنی زیادہ ہو 👨‍👩‍👧‍👦۔ اللہ کے رسولﷺ قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت جو دعائیں پڑھتے تھے ان میں واضح طور پر اس کا ثبوت ملتا ہے 🌙۔ جیسے: اللھم تقبل من محمد وآل محمد وأمة محمد۔ (مسلم) 📌 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ قربانی کا بکرا یا بکری لے آتے تو گھر والے کہتے کہ "وعنا؟" یعنی اور ہماری طرف سے؟ تو وہ جواب دیتے: "وعنکم" یہ تمہاری طرف سے بھی ہے 🤗۔ (بیہقی) 📌 قربانی کا مقصد اور قربانی کی روح تقوی ہے ۔ انما یتقبل اللہ من المتقین 🧎🏼۔ (اللہ تعالی تقوی والوں کی قربانی قبول کرتا ہے) ولکن ینالہ التقوی منکم 🕊️۔ (اللہ کے یہاں تمہارا تقوی پہنچتا ہے) نہ کہ گوشت اور خون 🍖۔ لہذا اس عظیم الشان عبادت کی روح پر توجہ دی جائے 💞، اخلاص پیدا کرنے اور نام ونمود سے بچنے کی کوشش کی جائے 🚫🌟۔ اللہ تعالی ہم سب کو اس کی توفیق دے 🤲🏼۔ آمین 🌹 *ناشر: اردو نصیحتیں 📢* @highlight #urdupost #urdustory #zikrullah #urdu naseehaten 👍🏽 ✍🏻    📩 📤 ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ ┄┈•※ ‌✤۝✤‌ ※•┄┈۔ 📕اردو نصیــــحتیں🌸 ┄┈•※ ‌✤۝✤‌ ※•┄┈۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaAyKKF3rZZZt01lW90b ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ: https://t.me/UrduNaseehaten فيــــس بـــك پیـــج لنـــك: https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
❤️ 👍 10

Comments