🌹 اردو نصیحتیں 📚
🌹 اردو نصیحتیں 📚
June 11, 2025 at 12:24 PM
میں نے غور سے اس تصویر کو اب دیکھا ہے، ڈھونڈ کے یا تلاش کرکے نہیں، بس ایسے ہی سکرول کرتے سامنے آگئی۔ مجھے اس تصویر کے بیک گراؤنڈ نے اٹریکٹ کیا، سادہ دیہاتوں میں دیوار کے ساتھ ایسے ہی آگے کو بڑھے ہوئے مٹی کے ریک سے بنے ہوتے تھے،شائد ان میں پتلی سی ٹائل اینٹ لگائی جاتی تھی، مجھے یاد نہیں انھیں تب ہم کیا کہتے تھے،شائد وار یا کچھ اور۔۔جن پر سامان رکھ دیا جاتا تھا، ویسا ہی یہاں رکھا ہے، برتن وہی جو دیہات میں ہوتے ہیں،پھر وہ کپڑے سے بھی نظر آ رہے ہیں،جو دیہاتوں میں چپاتیوں کے اندر روٹی وغیرہ لپیٹنے کیلئے کروشئے سے کاڑھے جاتے تھے۔سامنے ایک معصوم سی بچی کھڑی ہے۔ آٹھ سال کی۔ مجھے اپنی یہ عمر یاد ہے، اس عمر میں ہمیں لگتا تھا کہ کائنات کی ہر مصیبت سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے، بھاگ کے امی جی کی گود میں سما جاؤ۔ کوئی درد ہو تکلیف ہو، باہر کسی نے ڈانٹا ہو، تو حل بس ایک ہی ذہن میں آتا تھا کہ فوراً امی جی کو آواز دو۔ یہ بچی بھی ایسے ہی سوچتی ہوگی، دنیا جہاں کی مصیبتوں سے بھاگ کے ماں کی گود میں آتی ہوگی، ماں بھی ہمیشہ سے بچاتی آئی ہوگی، جانے کتنی بار خود پر ترجیح دے کر بچی کو آسانی پہنچائی ہوگی، بچی اتنی بڑی ہونے میں ماں جانے کہاں کہاں روئی ہوگی، درد سے گزری ہوگی مگر جب بات اگلے مرد کی آئی تو یہ یہی ماں قسائی بن گئی۔ اپنے ہی خون کی پل بھر میں جان نکال لی۔ اپنی ہی لخت جگر قتل کر دی۔ محض ایک اگلے مرد کیلئے۔۔ انسان ایسا ہی عجوبہ ہے،قربانی دینے پر آئے تو جان وار دے اور سفاکی پر آئے تو اپنوں کی جان لے لے، اپنوں کو دغا دے جائے۔ قرآن نے دو جملوں میں انسانی نفسیات بیان کر دیں۔ انسان کو ہم نے خوب صورت ترین اسلوب میں پیدا فرمایا۔ پھر(اس کے کرتوتوں کے باعث) اسے اسفل سافلین کی پستیوں میں گرا دیا۔ بہرحال بچی کی معصومیت اور مسکراہٹ دیکھنے والی ہے، ساری زندگی اب ماں کی حالت بھی دیکھنے والی ہوگی۔ اللہ ہمیں ایسی گراوٹوں اور جفاکاریوں سے بچائے۔ #یوسف_سراج 👍🏽 ✍🏻    📩 📤 *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* ┄┈•※ ͜✤۝✤͜ ※•┄┈۔ *📕اردو نصیــــحتیں🌸* ┄┈•※ ͜✤۝✤͜ ※•┄┈۔ *واٹـســـپ چـیــنــل:* https://whatsapp.com/channel/0029VaAyKKF3rZZZt01lW90b *فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:* https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/ *ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:* https://t.me/UrduNaseehaten
Image from 🌹 اردو نصیحتیں 📚: میں نے غور سے اس تصویر کو اب دیکھا ہے، ڈھونڈ کے یا تلاش کرکے نہیں، بس ...
😢 ❤️ 👍 10

Comments