ᴛᴇᴀᴍ ɪɴꜱᴀꜰ 🏏🇧🇫
June 13, 2025 at 04:01 PM
‏بریگیڈئیر ریٹائرڈ سائمن سیمسن پاکستان آرمی کے انتہائ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انٹلیکچوئل ہیں جو بین الاقوامی اور دفاعی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں کل اُنکا فون آیا اور کہا کی اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے، میں نے پوچھا کیوں؟ اور آپ کو کیسے یقین ہے کہ حملہ ہونے والا ہے، کہنے لگے جب بھی امریکہ نے کوئ بڑی کاروائی کرنی ہوتی ہے تو پاکستان کی اعلیٰ عسکری لیڈرشپ کو امریکہ دعوت دیکر بُلاتا ہے، 9/11 کے وقت بھی پاکستان کا ایک اعلیٰ عسکری عہدے دار امریکہ میں بیٹھا تھا اور جبتک معاملات طے نہیں گئے، وہ وہیں امریکہ میں موجود رہا، 🤔 اتفاق سے نو مئی والے دن بھی اعلیٰ عسکری قیادت ملک سے باہر تھی 🤔 اور اب جبکہ ایران کو ایٹمی پروگرام بند کرنے کا پریشر ہے اور حملے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو پاکستان کی عسکری قیادت کا امریکہ میں موجود ہونا اتفاق نہیں ہے؟🤔 اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کا ایک ریٹائرڈ بریگیڈئیر آج کے ایرانی حملے کو ایک دن پہلے دیکھ سکتا تھا تو روس، چین اور ایران کیوں نا دیکھ سکے؟ 🤔کیا یہ ایران، روس اور چین کے بلاک کی شکست ہے؟ جو بھی چین، روس کی مستقبل میں امریکہ پر ممکنہ برتری کی پشین گوئ کر رہے تھے، آج کے بعد سمجھ جائیں کہ امریکہ اور اسرائیل آج کے بعد پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہو کر پوری اسلامی دُنیا، یورپ اور باقی دُنیا کو کنٹرول کریں گے، جو جو ممالک ذرا ذرا چوں چراں کر رہے تھے، اب سیدھے ہو جائیں گے اب جو صورت حال ہے اسکے چار فیز ہیں: پہلے فیز میں پاکستان میں رجیم چینج کرکے پاکستان کے ابسولیوٹلی ناٹ کو آبسو لیوٹلی یس میں بدلا گیا، دوسری فیز میں بھارت سے پاکستان پر حملہ کروایا گیا تاکہ پاکستان کو دباؤ میں لایا جاۓ اور وہ کروایا جاۓ جو امریکہ چاہتا ہے، تیسری فیز میں یوکرین سے روس پر ڈرون کا بہت بڑا حملہ کروایا گیا جس سے روس اب تک سنبھل نہیں سکا، چوتھی فیز میں اسرائیل سے ایران پر حملہ کروایا گیا، ان چاروں فیز کے بعد پاکستان، چین، روس، ایران بیک فٹ پر آ چکے ہیں اور اب وہی ہوگا جو امریکہ چاہے گا ایک سوال؟ ایران کے ہمسائے اور برادر اسلامی ملک ہوتے ہوۓ کیا ہم نے اسرائیل کے دو سو جنگی جہازوں کو اپنے ائیر ڈیفینس سے دیکھ نہیں لیا تھا؟ اور اگر دیکھ لیا تھا تو کیا ایران کو خبردار کیا؟ اور اگر نہیں دیکھا تو کل اسرائیل کے دو سو جہاز اگر پاکستان کیطرف آ گئے تو پھر کیا ہوگا؟ کیا ہماری خاموشی کی کوئ قیمت ہے؟ *𝆺𝅥⃝ ⃪ͥ͢ ᭄ᷟ🇿𝘂𝗹𝗳𝗶𝗾𝗮𝗿༄baloch 𝐏𝐓𝐈🦅♥️*
😢 👍 3

Comments