
دار ارقم
May 19, 2025 at 05:50 PM
*🔴 ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنا🔴*
✒️ علامہ ابن عثيمين کہتے ہیں : بڑے جھوٹ میں سے ایک جھوٹ یہ بھی ہے جسے کچھ لوگ آج کل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کو ہنسانے کے لیے ایسی باتیں بیان کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ جانتے ہیں کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں. جب کہ ایسی حرکت کرنے والے کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے بہت سخت وعید اور دھمکی دی ہے اور فرمایا ہے : *تباہی اور بربادی ہے اس کے لیے جو لوگوں کو ہنسانے کے لیے کوئی بات بیان کرتا ہے اور اس میں جھوٹ بولتا ہے. ایسے شخص کے لیے تباہی ہے ایسے شخص کے لیے تباہی ہے.*
📚 دیکھیے: شرح رياض الصالحين جلد (1) صفحہ (297).
❤️
👍
2