
دار ارقم
415 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*فرض کو چھوڑ کر نفل کا اھتمام کرنا* 🖌️ علامہ ابن باز رحمہ الله تعالى فرماتے ہیں : سنت اور نفل عبادات کا اھتمام کرنا اور فرض عبادات میں غفلت اور کوتاہی کرنا بہت بڑی غلطی ہے. ایک مسلمان کو سنت سے زیادہ فرض کا اھتمام کرنا چاہیے. فرض کی ادائیگی کے بعد اگر سنت اور نفل کی توفیق ملے تو یہ اضافی نیکی ہے. 📚 دیکھیے : فتاویٰ ابن باز جلد (8) صفحہ (277).

*🔴 ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنا🔴* ✒️ علامہ ابن عثيمين کہتے ہیں : بڑے جھوٹ میں سے ایک جھوٹ یہ بھی ہے جسے کچھ لوگ آج کل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کو ہنسانے کے لیے ایسی باتیں بیان کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ جانتے ہیں کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں. جب کہ ایسی حرکت کرنے والے کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے بہت سخت وعید اور دھمکی دی ہے اور فرمایا ہے : *تباہی اور بربادی ہے اس کے لیے جو لوگوں کو ہنسانے کے لیے کوئی بات بیان کرتا ہے اور اس میں جھوٹ بولتا ہے. ایسے شخص کے لیے تباہی ہے ایسے شخص کے لیے تباہی ہے.* 📚 دیکھیے: شرح رياض الصالحين جلد (1) صفحہ (297).

*🔸عورت کی پچھلی شرمگاہ میں جماع کرنا حرام ہے🔸* 🖌️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس آدمی پر لعنت ہے جو عورت کی پچلی شرمگاہ میں جماع کرتا ہے. 📚 صحیح الترغيب والترهيب حدیث نمبر (2432).

*🌱حج کے متعلق ایک غلط فہمی🌱* 🖌️ کچھ لوگ حج کی استطاعت ہوتے ہوئے بھی حج اس لیے نہیں کرتے ہیں کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ حج کرنے کے بعد گناہ کو چھوڑ نا اور عبادت (نماز وغیرہ) کرنا پڑے گا. ایسے لوگوں کو جاننا چاہیے کہ حج سے پہلے بھی ویسے ہی عبادت کرنا اور گناہ کو چھوڑنا ضروری ہے جیسے حج کے بعد. 🥀 مطيع الرحمن بن ضیاء الحسن پیارے پورہ.

*🔸کسی کمزور کو اس کا حق دینے میں پریشان کرنا🔸* 🖌️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ قوم مقدس نہیں ہوسکتی ہے جس قوم کا کمزور شخص اپنا حق تکلیف اور پریشانی کے بعد پاتا ہے. 📚 صحیح الترغیب والترهيب حدیث نمبر (1818).

*🥀پانی پلانے کی فضیلت🥀* 🖌️ ایک صحابی نے سوال کیا سب سے بہتر صدقہ کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پانی پلانا. 📚 صحیح الترغيب والترهيب حدیث نمبر (962).

*🥀میت کی طرف سے قربانی🥀* 🖌️ علامہ عبد الرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : *🌱تنہا صرف میت کی طرف سے قربانی کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجھے کوئی صحیح حدیث نہیں ملی، اس بارے میں علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی جو حدیث بیان کی جاتی ہے وہ ضعيف ہے. لہذا اگر کوئی خاص میت کے نام قربانی کرے تو احتیاط یہ ہے کہ وہ اس قربانی کے تمام گوشت کو صدقہ کر دے.🌱* 📚 دیکھیے : تحفة الأحوذي جلد (5) صفحہ (66).

*🔶عشرہ ذو الحجہ میں ناخن یا بال کاٹنے کے تعلق سے ایک غلط فہمی🔶* 🖌️ علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں : *بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی نے قربانی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے. پھر اس کے بعد بال یا ناخن کاٹ لیا ہے تو اس کی قربانی قبول نہ ہوگی.* *ایسا سمجھنا غلطی ہے. حقیقت تو یہ ہے کہ قربانی کے قبول ہونے کا تعلق ناخن اور بال کاٹنے سے نہیں ہے. ہاں اگر کوئی بلا عذر (قربانی کا ارادہ کرنے کے بعد) بال یا ناخن کاٹتا ہے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی نافرمانی کرتا ہے ایسے شخص کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار کرے. رہی قربانی کی بات تو ناخن یا بال کو کاٹ لینا قربانی کے قبول ہونے میں مانع نہیں ہے.* 📚 دیکھیے : أحكام الأضحية جلد (2) صفحہ (256).

*🌱جن یا نظر بد سے بچنے کی نیت سے قرآن کی آیات کو دیوار وغیرہ پر لٹکانا🌱* 🖌️ قرآن کی آیات کو جن یا نظر بد سے حفاظت کی نیت سے دیوار وغیرہ پر لٹکانا جائز نہیں ہے. دین میں اس عمل کی کوئی اصل اور دلیل نہیں ہے. 📚 دیکھیے : فتاویٰ ابن باز جلد (1) صفحہ (376).

🌱سعودی گورنمنٹ کی پابندی کے باوجود نیچے مطاف پر طواف کرنا🌱 ▪️سوال 4533 : 🖌️ سعودی گورنمنٹ نے نیچے طواف کرنے پر پابندی لگائی ہے ، اس لیے بعض احباب احرام باندھ کر نیچے طواف کرتے ہیں ، بعض لوگ باتیں کرتے ہیں یہ جائز نہیں ہے ؟ جواب : آپ کو تمام ارکان کے ساتھ ایک عمرہ کرنا چاہیے ، باقی قانون شکنی کے ساتھ دھوکہ دہی کے ساتھ طواف نہیں کرنا چاہیے ، ایسی کوئی بھی حرکت نہیں کرنی چاہیے ، اس کی اجازت اسلام اور اہل اسلام نہیں دیتے ہیں ، یہ جائز نہیں ہے کہ بندہ دھوکہ دے کر اپنے آپ کو معتمر اور حاجی ظاہر کردے ۔ 🖌️ فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ.