Kulliyah Aayesha Lil Banat Govandi
Kulliyah Aayesha Lil Banat Govandi
May 30, 2025 at 10:30 AM
دھیان دیں!!!🥹🤲🏻 بعض اوقات ہمارا قرب کسی مخصوص شخص سے ہو جاتا ہے، دل میں عزت اور آنکھوں میں ان کے لیے رشک ہوتا ہے، تب انکے خلاف ہر بات ناگوار لگتی ہے، مگر یاد رکھیں ، یاد رکھیں کہ ہمارے دل کو کسی کی انسیت اتنی نہ چمٹ لے کہ ہم ان کے اندھے پیروکار ثابت ہوں ، اللہ اور اس کے رسول سے محبت سب پہ غالب ہونی چاہیے اس لیے ہمیں دین جیسے حساس معاملات کو سیکھنے سمجھنے اور شیئر کرنے میں بھی ان لوگوں کا ساتھ ان لوگوں کی رہنمائی اپنانی چاہیے جو اصلاً دین کا درس دیتے ہیں جن کے دل اللہ کی اور اس کے رسول کی محبت سے بھرے ہیں جو لوگوں کو ہر قسم کی گمراہی سے بچنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں کو سننے سے کیوں روکتے ہو، اس کی وجہ سے لوگوں کو ہدایت ملتی ہے اور اس کی لغزش عقیدےکی ہی تو لغزش تھی جو قابل معاف ہے تو وہ لوگ سن لیں ، عقیدے کی غلطی کبھی معاف نہیں کی جائے گی اور عقیدہ ہی اصل ہے ، قرآن کی تعلیم سے پہلے عقیدے کی تعلیم ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نو مسلموں کو پہلے توحید سکھاتے اس کے بعد وہ انہیں نماز کی تعلیم سے آراستہ کرتے۔ تو یاد رکھیں علماء (اہل حدیث علماء) اگر کسی کو سننے سے پیروی کرنے سے روکتے ٹوکتے ہیں تو آپ اسے یونہی نظر انداز نہ کریں بلکہ توجہ دیں، ایک دھیان دینے کی بات، کسی کے لیے فین کی فیلنگ نہ رکھیں ، آپ بے شک انہیں سنیں انکی تعریف کریں لیکن خدارا فین کی فیلنگ کو نکال دیں جس سے آپکو ان کی غلطی ماننے میں تکلیف ہوگی نہ تاخیر ۔ شکراً جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
👍 ❤️ 🤲 💯 🪆 27

Comments