
Kulliyah Aayesha Lil Banat Govandi
6.2K subscribers
About Kulliyah Aayesha Lil Banat Govandi
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* امید ہے تمام ممبران خیر و عافیت سے ہونگے۔اِن شاء اللہ اِس چینل کا مقصد ہے اسلام کو عام کرنا اس چینل میں روزانہ قرآن و حدیث اسلامک باتیں پوسٹ کی جائیں گی اِن شاءاللہ آپ تمام بھائیوں اور بہنوں سےگزارش ہے کہ آپ خود بھی پڑھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی ضرور شئیر کریں اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگے تو رئیکٹ کریں تاکہ ہمیں بھی حوصلہ ملے *جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء ❤️🥰* Assalamu alaikum warahmatullahi wabarakatuhu Umeed hai tamam members khair wa aafiyat se honge. In sha Allah Is chanel ka maqsad hai islaam ko aam karna is chanel mein rozana Qur'an wa hadees islamic baatein post ki jayeingi. In sha Allah Aap tamam bhaiyon aur behno se guzarish hai ke aap khud bhi padhein aur apne dost wa ehbab ko bhi zarur share karein Agar aap ko post acchi lage toh react karein ta-ke hamein bhi hausla mile. Jazakumullahu Khairan wa ahsanal jaza❤️🥰 https://whatsapp.com/channel/0029VahJULjFCCocfTaT2g1M
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*تکبیرات ریمائنڈر 🎗️🌻* جتنا ہو سکے تکبیرات پڑھتے رہے! *”*اللھم افتح لنا أبواب رحمتك فی ھذہ الأیام المبارکة* *"اے اللہ! ان بابرکت ایّام میں ہم پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔"*💖

*قیمتی اور اہم ترین ایام گزر رہے ہیں۔ آج تین ذوالحجہ ہے بقیہ سات دن رہ گئے. اُٹھیں، ہمت پکڑیں کہ نیک لوگوں کے قافلے ہم سے بہت آگے جا چکے...!✨*


دھیان دیں!!!🥹🤲🏻 بعض اوقات ہمارا قرب کسی مخصوص شخص سے ہو جاتا ہے، دل میں عزت اور آنکھوں میں ان کے لیے رشک ہوتا ہے، تب انکے خلاف ہر بات ناگوار لگتی ہے، مگر یاد رکھیں ، یاد رکھیں کہ ہمارے دل کو کسی کی انسیت اتنی نہ چمٹ لے کہ ہم ان کے اندھے پیروکار ثابت ہوں ، اللہ اور اس کے رسول سے محبت سب پہ غالب ہونی چاہیے اس لیے ہمیں دین جیسے حساس معاملات کو سیکھنے سمجھنے اور شیئر کرنے میں بھی ان لوگوں کا ساتھ ان لوگوں کی رہنمائی اپنانی چاہیے جو اصلاً دین کا درس دیتے ہیں جن کے دل اللہ کی اور اس کے رسول کی محبت سے بھرے ہیں جو لوگوں کو ہر قسم کی گمراہی سے بچنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں کو سننے سے کیوں روکتے ہو، اس کی وجہ سے لوگوں کو ہدایت ملتی ہے اور اس کی لغزش عقیدےکی ہی تو لغزش تھی جو قابل معاف ہے تو وہ لوگ سن لیں ، عقیدے کی غلطی کبھی معاف نہیں کی جائے گی اور عقیدہ ہی اصل ہے ، قرآن کی تعلیم سے پہلے عقیدے کی تعلیم ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نو مسلموں کو پہلے توحید سکھاتے اس کے بعد وہ انہیں نماز کی تعلیم سے آراستہ کرتے۔ تو یاد رکھیں علماء (اہل حدیث علماء) اگر کسی کو سننے سے پیروی کرنے سے روکتے ٹوکتے ہیں تو آپ اسے یونہی نظر انداز نہ کریں بلکہ توجہ دیں، ایک دھیان دینے کی بات، کسی کے لیے فین کی فیلنگ نہ رکھیں ، آپ بے شک انہیں سنیں انکی تعریف کریں لیکن خدارا فین کی فیلنگ کو نکال دیں جس سے آپکو ان کی غلطی ماننے میں تکلیف ہوگی نہ تاخیر ۔ شکراً جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء

_*صرف قربــانی کا جانور بـےعیب ہونـا ضروری نہیـــــں، بلکہ جس مال سے خریدا جائے، وہ مال بھی بــےعیب ہونا ضروری ہـے*_ ~ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~💦🌸

*ہمارے ہاں عورتوں کا عمومی رویہ ہے* کہ بچوں کو سنبھالتی بھی ہیں، گھر والوں، شوہر کے سب کام کرکے دیتی ہیں۔ لیکن جنکی لیئے تھکتی ہیں۔ ساری تھکاوٹ کا غصہ انہی پر اتار دیتی ہیں۔ *جھلّانا، چڑچڑا پن، بڑبڑانا، چیخ چلا کر بات کرنا، پیر پٹخنا یہ سب تھکاوٹ کے بعد اور کاموں میں پھنس کر ہونے لگتا ہے۔* *اور جنکے سامنے بولنے کی ہمت نہیں وہ چہرے کے تاثر سے سمجھ جاتے ہیں کہ موڈ خراب ہے۔* سوچئے کہ کیا فائدہ جنکے لئے تھکتے اور محنت کرتے ہیں انہی سے تعلق نہیں بناتے۔ 👈 *اسطرح اپنی تھکاوٹ اور موڈ سے اپنے ہاتھوں سے اپنے قریب ترین لوگوں کو ہم دور کر دیتے ہیں۔* ان کو بھی ہماری اس زبان، کم ظرفی، بے صبری کیوجہ سے ہماری قربانیوں کا احساس نہیں ہو پاتا۔ دل دور ہو جاتے ہیں۔ صبر پیدا کیجئے۔ اگر نیت کے خلوص سے، اپنا فرض سمجھتے ہوئے، اجر کمانے کی نیت سے، *اللہ کی خاطر کرنے کی نیت سے،* یہ سب کام کریں گی۔ تو ان شاء اللہ یہ تھکاوٹ بھی آپکو میٹھی لگے گی۔ *اور گھر والے بھی آپکے صبر اور نرمی کیوجہ سے آپکے قریب ہوں گے، آپکا احساس کریں گے۔۔*

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا* *صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاهِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاهِیْمَ* *اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ* *اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا* *بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاهِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاهِیْمَ* *اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ♥️*