
Kulliyah Aayesha Lil Banat Govandi
May 31, 2025 at 06:44 PM
*ہمارے ہاں عورتوں کا عمومی رویہ ہے* کہ بچوں کو سنبھالتی بھی ہیں، گھر والوں، شوہر کے سب کام کرکے دیتی ہیں۔
لیکن جنکی لیئے تھکتی ہیں۔ ساری تھکاوٹ کا غصہ انہی پر اتار دیتی ہیں۔
*جھلّانا، چڑچڑا پن، بڑبڑانا، چیخ چلا کر بات کرنا، پیر پٹخنا یہ سب تھکاوٹ کے بعد اور کاموں میں پھنس کر ہونے لگتا ہے۔*
*اور جنکے سامنے بولنے کی ہمت نہیں وہ چہرے کے تاثر سے سمجھ جاتے ہیں کہ موڈ خراب ہے۔*
سوچئے کہ کیا فائدہ جنکے لئے تھکتے اور محنت کرتے ہیں انہی سے تعلق نہیں بناتے۔
👈 *اسطرح اپنی تھکاوٹ اور موڈ سے اپنے ہاتھوں سے اپنے قریب ترین لوگوں کو ہم دور کر دیتے ہیں۔*
ان کو بھی ہماری
اس زبان،
کم ظرفی،
بے صبری
کیوجہ سے ہماری قربانیوں کا احساس نہیں ہو پاتا۔ دل دور ہو جاتے ہیں۔
صبر پیدا کیجئے۔
اگر نیت کے خلوص سے،
اپنا فرض سمجھتے ہوئے،
اجر کمانے کی نیت سے،
*اللہ کی خاطر کرنے کی نیت سے،*
یہ سب کام کریں گی۔ تو ان شاء اللہ یہ تھکاوٹ بھی آپکو میٹھی لگے گی۔
*اور گھر والے بھی آپکے صبر اور نرمی کیوجہ سے آپکے قریب ہوں گے، آپکا احساس کریں گے۔۔*
❤️
👍
🤲
👌
🙏
20