JUI Updates
JUI Updates
June 6, 2025 at 10:51 AM
*مولانا آئے تھے... مگر بُلائے گئے تھے!* ✍️ *ذکی اللہ سالار بنوی* بلایا امریکہ نے... خواہش بھی اُسی کی تھی... دعوت نامہ بھی اُسی نے بھیجا... دروازے پر آ کر گزارش بھی اُسی نے کی... پہلی صف کی کرسی بھی اُسی نے مخصوص کی... اور... مولانا کی شرکت پر جو خوشی کے شادیانے بجے، وہ بھی اُسی سرزمین پر گونجے جہاں کل تک "مولوی" کو شدت پسندی کی علامت بنا کر پیش کیا جاتا تھا۔ یہ لمحہ صرف ایک "دعوت" نہ تھی، یہ ایک اعتراف تھا — کہ اب تمہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کہ تم صرف محراب و مصلّٰی کے آدمی نہیں، سیاسی بساط کے بھی حصہ دار ہو، کہ تمہیں "دہشت گردوں کا ہمدرد" کہنے والوں کو اب خود تمہارے در پر آنا پڑا ہے۔ اور... حیرت تو یہ ہے کہ وہاں تو استقبالیہ قالین بچھا، لیکن یہاں کچھ ٹک ٹاکیے اور مخصوص زاویہ نظر رکھنے والے اس پر تلملا رہے ہیں۔ حضورِ والا! مولانا کو کہاں جانا ہے؟ کب جانا ہے؟ کیسے جانا ہے؟ کیا کہنا ہے؟ کیوں کہنا ہے؟ یہ ہم سے زیادہ وہ شخص جانتا ہے جو اُس وقت بھی "امریکہ مردہ باد" کا نعرہ لگا رہا تھا جب ہم نے لبرلزم کا ہجّی بھی نہ سیکھا تھا۔ یہ وہ شخص ہے جو پوری جرأت سے فرماتا ہے: > "اگر امریکہ کسی پر بم گرائے اور اُس میں کتا بھی مر جائے، تو میں اُسے بھی شہید کہوں گا — صرف اس لیے کہ اُسے امریکہ نے مارا ہے!" یہ الفاظ کسی ذہنی دیوالیہ پن کا اظہار نہیں، بلکہ ایک نظریاتی استقامت کا استعارہ ہیں۔ یہ اعلان ہے اُس شخص کا جسے خریدا نہیں جا سکتا، جسے موڑنے والے خود مڑ گئے، اور جو آج بھی سیاسی حکمت و دینی غیرت کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تو جناب! جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دین کا نمائندہ صرف "محراب میں اچھا لگتا ہے"، وہ آج امریکہ کی صفِ اول میں مولوی کی موجودگی کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔ یہ منظر صرف دعوتی حیثیت کا مظہر نہیں، یہ فکری شکست کی دستاویزی مہر ہے۔ لہٰذا... آپ کو چاہیے کہ اپنی توجہ مولانا کے طرزِ قیادت سے ہٹا کر یومِ عرفہ کے روزے اور عیدِ قرباں کی تیاری کی طرف مبذول کریں۔ کیونکہ مولانا نہ کل آپ کے مشورے سے چلے تھے، نہ آج کسی کی پرواہ میں رکے ہیں۔ مولوی اب صرف "نماز پڑھانے" نہیں آیا — وہ آیا ہے باطل کو للکارنے، ظلم کو بے نقاب کرنے، اور امتِ مسلمہ کو اُس کے اصل وقار سے روشناس کرانے۔ #teamjuiswat https://www.teamjuiswat.com/2025/06/Maulana-had-come-but-he-had-been-invited.html
❤️ 👍 🙏 💪 24

Comments