JUI Updates
JUI Updates
June 11, 2025 at 02:56 PM
*ٹکرز:* موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا معاشی گلا گھونٹنے کی سازش ہے — اسلم غوری وفاقی بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے — ترجمان جے یو آئی یہ بجٹ غریب کے خاتمے اور حکومت بچانے کا منصوبہ ہے — اسلم غوری عالمی مالیاتی اداروں کے رحم وکرم پر پاکستانی عوام کو چھوڑ دیا گیا ہے —ترجمان جے یو آئی حکومت کی نااہلی کی قیمت ہر گھر اور ہر کاروبار بھگت رہا ہے —اسلم غوری موجودہ بجٹ میں حکمرانوں کی عیاشیوں کا بندوبست، عوام کے لیے مہنگائی اور محرومی ہے — ترجمان جے یو آئی حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں 200 فیصد بڑھا لیں، سرکاری ملازمین کو صرف 10 فیصد کا لولی پاپ تھما دیا — اسلم غوری قرض، سود اور کرپشن کا زہر معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے — ترجمان جے یو آئی معاشی سروے نے حکومتی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا — اسلم غوری اقتصادی سروے نے حکمرانوں کے معاشی فریب کو بے نقاب کر دیا — ترجمان جے یو آئی *جاری کردہ:* مرکزی میڈیا سیل، جے یو آئی پاکستان
❤️ 🙏 🩶 7

Comments