الفلاح اسلامک چینل(1)
June 2, 2025 at 03:49 PM
امداد کیلئے جمع 30 نوجوان شہید
آج صبح جنوبی رفح میں پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے میں دجالی فوج نے امداد کے منتظر بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے، جب کہ کئی لاپتہ ہو گئے۔ امدادی مرکز پر یہ حملہ امریکی سرپرستی میں قائم مقام پر کیا گیا، جس سے فلسطینیوں پر مظالم میں امریکہ کی شراکت کھل کر سامنے آ گئی۔
یہ سانحہ اُس وقت پیش آیا جب ہزاروں فلسطینی تل السلطان کے علاقے میں اس مقام پر جمع ہوئے تھے جہاں قابض فوج نے خود ہی امداد کی تقسیم کا اعلان کر رکھا تھا۔ صبح چھ بجے کے انتظار کے بعد اسرائیلی فوج نے "کواڈ کاپٹر” ڈرونز سے ان پر گولیاں برسائیں، پھر ٹینکوں سے گولے داغے گئے اور امریکی تنظیم کے سیکورٹی اہلکاروں نے پیچھے سے گیس کے شیل برسا دیئے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیل اور اس کی امریکی حلیف تنظیم امداد کے محض چند پیکٹ لاتی ہے، مگر ہزاروں کو دعوت دے کر انہیں ایسے مقام پر اکٹھا کرتی ہے، جو موت کا میدان بن چکا ہے۔ وہاں پہنچنے والے بھوک سے بلکتے لوگ جب کم تعداد میں موجود امدادی پیکٹ دیکھتے ہیں تو ان میں افراتفری مچ جاتی ہے، جسے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ مزید ہلاکت خیز بنا دیتی ہے۔
ایک عینی شاہد "م. ص” نے بتایا کہ دو بجے رات سے رفح کے شمال مغرب میں "دوار العلم” کے قریب شہری جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ ڈرون کے ذریعے اعلان کیا گیا کہ چھ بجے سے پہلے کوئی گیٹ کی طرف نہ بڑھے، لیکن جب لوگوں نے امن کے ساتھ پیش قدمی کی تو ان پر گولیاں چلائی گئیں، پھر ٹینکوں سے بم برسائے گئے اور امریکی اہلکاروں نے گیس کے شیل پھینکے۔
ایک اور خاتون شہری "ف. ع” نے بتایا کہ قتل عام کے باوجود بھوک نے سینکڑوں کو واپس جانے پر مجبور کیا۔ جب چھ بجے ڈرون نے اعلان کیا کہ گیٹ کی طرف آئیں، تو عوام کا ہجوم امدادی مقام کی طرف لپکا۔ وہاں صرف آٹھ لکڑی کے تختے رکھے گئے تھے جن پر امدادی کارٹن رکھے تھےاور اتنی بڑی بھیڑ کے لیے یہ سراسر مذاق تھا۔ عوام میں دھکم پیل ہوئی، کسی کو کچھ نہ ملا، اور پھر کہا گیا کہ کل صبح دوبارہ آنا۔
اسی نوعیت کا ایک اور اندوہناک واقعہ آج صبح وسطی غزہ کے شمال میں بھی پیش آیا جہاں ایک اور امدادی مرکز پر قابض فوج نے حملہ کیا، جس میں ایک فلسطینی شہید اور 26 زخمی ہوئے۔ گزشتہ منگل سے اب تک صرف امدادی مراکز کے اطراف 41 فلسطینی شہید اور 300 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔
*الفلاح واٹس ایپ چینل لینک*
*`https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n`*

😢
2