الفلاح اسلامک چینل(1)
June 2, 2025 at 08:45 PM
*🛑 السّلام علیکم دوستو! آج کی پوسٹ میں 55 ہیڈ لائنز ہیں، اگر ہوسکے تو اس پوسٹ پر ری ایکٹ کر کے آگے شیئر ضرور کیجئےگا👏👏* 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *02 جون 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، عدم استحکام کا ذمہ دار بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر 🚨 (2) عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا 🚨 (3) میں نیو یارک پہنچ گیا ہوں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا، بلاول بھٹو زرداری 🚨 (4) پانی ہماری زندگی ہے، اس پر زبردستی قبول نہیں، سندھو پر حملہ نامنظور۔ چیئرمین پیپلز پارٹی 🚨 (5) کراچی میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے، شہر بھر میں خوف وہراس 🚨 (6) کراچی میں مزید زلزلے آئیں گے، سربراہ نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کر دیا 🚨 (7) کراچی میں مسلسل زلزلوں کی وجہ پانی کی بورنگ اور صنعتی فضلہ ہے، بڑا انکشاف 🚨 (8) یہ معمول کا زلزلہ ہے جس سے شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، جھٹکوں کی صورت میں محفوظ مقام کی طرف جائیں، ماہر ارضیات 🚨 (9) جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری 🚨 (10) کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار 🚨 (11) ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے، ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیا گیا 🚨 (12) رحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی 🚨 (13) بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں، ایک بہن زیر علاج 🚨 (14) غیرقانونی اسلحے کا کیس:ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور 🚨 (15) نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیے، احسن اقبال 🚨 (16) معاشی چیلنجز کے باعث قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی 🚨 (17) وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی 🚨 (18) عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے ان پر سیاست کرنے پر کوئی پابندی نہیں، پی ٹی آئی 🚨 (19) کل کا الیکشن ایک ٹیسٹ تھا اس حکومت کا، کل پولیس گردی اور فسطائیت کی انتہا ہوگئی، سلمان اکرم، ملک احمد خان،پریس کانفرنس 🚨 (20) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب، 3795 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائیگی 🚨 (21) بندرگاہوں کی زمنیوں پر قبضہ چھڑوانے کیلیے خصوصی فورس کے قیام پر غور 🚨 (22) عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان 🚨 (23) پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی کے لیے تیار 🚨 (24) ایس ایچ او پر کچے کے ڈاکوؤں سے تعلقات، بھتہ خوری کا الزام: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی 🚨 (25) فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی 🚨 (26) پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد 🚨 (27) لاہور؛ خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک 🚨 (28) نوشہرہ میں دلخراش واقعہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا 🚨 (29) "ایک بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا!" بھارتی ائیر چیف کا بڑا انکشاف 🚨 (30) ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے اقدامات کا فیصلہ، پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز 🚨 (31) ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اصلاحات کیلیے انتھک محنت کررہے ہیں، وزیراعظم 🚨 (32) کراچی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ 🚨 (33) بچھیا کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار اور بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے 🚨 (34) شہری قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ کا انتباہ 🚨 (35) بدترین لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک دفاتر کے بعد جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے 🚨 (36) سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی برہمی کے بعد سی ای او کے الیکٹرک کے ہوش ٹھکانے آگئے 🚨 (37) پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات 🚨 (38) آپریشن سندور: سی ڈی ایس کے بیان پر بھارتی سیاست میں تشویش، خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ 🚨 (39) مودی جہاں سندور بھیجیں گے، وہ چپل سے منہ لال کردیں گے، بھارتی خواتین کا سخت ردعمل 🚨 (40) کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، نمی کے باعث گرمی زیادہ محسوس ہونے لگی *الفلاح واٹس ایپ چینل لنک* *`https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n`* 🚨 (41) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا 🚨 (42) تارکین وطن کا کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آمد کا ریکارڈ قائم، ایک دن میں 1194 افراد پہنچ گئے 🚨 (43) الیکشن کمیشن کا اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شہباز شریف اور مریم نواز کو بلانے کا اشارہ 🚨 (44) پنجاب نے بروقت قانون سازی نہ کی تو خود فیصلہ کرکے بلدیاتی انتخابات یقینی بنائیں گے، الیکشن کمیشن 🚨 (45) مودی کو کینیڈا میں ہونیوالے جی 7 اجلاس کی اب تک دعوت نہ ملی 🚨 (46) آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز 🚨 (47) ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) کیلئے ایکس چیٹ کو متعارف کرانے کا اعلان 🚨 (48) اٹلی: آتش فشاں ماؤنٹ اٹنا سے زہریلی گیسوں اور دھویں کا بڑے پیمانے پر اخراج 🚨 (49) ڈاکٹر نعمان نیاز کا شعیب اختر کو قانونی نوٹس، فاسٹ باؤلر نے جواب دینے کا اعلان کردیا 🚨 (50) گلین میکسویل کا ون ڈے، ہنرک کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 🚨 (51) مئی میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات 🚨 (52) ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کیلئے بحریہ ٹاؤن کی غیرمنقولہ جائیدادیں 12 جون کو نیلام ہوں گی، نیب 🚨 (53) قربانی کے لیے خریدا گیا اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیا 🚨 (54) ترکیہ میں بھارتی یوٹیوبر بدتمیزی اور خواتین و دکاندار سے توہین آمیز رویے پر گرفتار 🚨 (55) ماضی کا مقبول ڈراما ’عینک والا جن‘ یوٹیوب پر دوبارہ ریلیز *(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)* *منقول*
❤️ 1

Comments