الفلاح اسلامک چینل(1)
June 2, 2025 at 11:55 PM
*`بسْــــــــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم`*
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔*
*`جَــزَی الـلّٰـهُ عَــنَّـا مُـحَــمَّــداً مَّــاھُــوَ اَھٌــلُــہٗ`*
"نفسی نفسی" کی صداؤں میں "یا رب أمتی امتی" کہنے والے ہمارے نبی خاتم النبین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر کروڑں درودوسلام جن کے زریعہ دین الہی پوری امت مسلمہ تک زریعہ خیر و برکت و نجات پہنچا۔
یااللہ ! ہر لمحہ ہمارے علم ، عمل ، رزق ، صحت اور ایمان میں برکتیں نازل فرما۔ آمین۔ *قیمتی ترین دن آگئے ہیں، جو ایام معلومات بھی ہیں اور ایام معدودات بھی*
*سال بھر کے دس عظیم ترین دن.... ان کا ایک ایک منٹ ہم نے ضائع نہیں ہونے دینا ان شاء اللہ..*
*کرنے کے کام*
*1: روزے*
*2: صدقات*
3: *تہلیل*
4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں چلتے پھرتے اور خاص کرکےسجدوں میں دعا*
*صبح سے رات تک کی روٹین کچھ اسطرح سے ترتیب دی جاسکتی ہے*
💫 *رات کو نیت کرکے سونا ھے مضبوط نیت عمل کرواۓ گی طاقت دینے والی اللہ کی ذات ھے*
💫 *اپنے دن کا آغاز تہجد سے کرنا ھے*
💫 *پورے 9 دن روزہ رکھنا ورنہ کم از کم عرفے کے دن کا روزہ لازما رکھنا*
💫 *فجر کے بعد تلاوت*
💫 *تمام نمازیں اول وقت میں ادا کرنی ہیں*
💫 *اشراق کے نفل پڑھنا*
💫 *دن کا آغاز صدقے سے کرنا ھے جتنی وسعت ہو روزانہ صدقہ کرنا ھے*
💫 *صلہ رحمی کرنا، جو ناراض ہیں انکو منالیں، جن سے ملنے جاسکتے ہیں جاکر ملیں، جو رشتے دار دور ہیں انکو میسج یا فون کے زریعہ رابطہ کیجیے*
💫 *گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر میں تر رہے اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کرتے رہیں*
💫 *کم از کم 100 دفعہ تکبیرات پڑھنا*
💫 *تکبیرات*
*اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ،*
*لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ،*
*اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ،*
*وللَّهِ الحمد*
*اللہُ اَکبَرْ اللہُ اَکبَرْ اللہُ اکبَرْ، لاَ اِلٰهَ اِلا اللہُ وَلِلّٰہِ الحَمْد*
*اللہُ اکبَرْ کَبِیرًا وَالحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبْحَانَ اللہِ بُکرًۃً وَ اصِیلاً*
💫 *کم از کم 100 دفعہ تسبیح بیان کرنا*
💫 *سبحان اللہ والحمدللہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر*
💫 *ان دس دنوں میں روزانہ مساکین کو روزانہ کچھ نہ کچھ ضرور دینا ھے کوئی سبزی یا کوئی بھی سالن جو میسر ہو ساتھ روٹیاں بھی دیجیے کیونکہ کھانا کھلانا بہترین عمل ھے جتنی وسعت ھے اتنے گھروں کو کھانا پکا کر دینا ھے*
💫 *ظہر پڑھ کر قیلولہ کرلیں*
💫 *اول وقت میں تمام نمازیں ادا کرنی ہیں*
💫 *تہجد اور دیگر نوافل پڑھنے ہیں*
💫 *روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن کے حصے کی تفسیر سننی ھے اور اپنا عمل بدلنا ھے اور چلتے پھرتے ڈھیروں دعائیں مانگنی ہیں*
💫 *ان دنوں میں کیا جانے والے اعمال پورے سال میں کیے جانے والے عمل سے بہترین ہیں، لہذا چھوٹی بڑی ہر نیکی کرنے کی کوشش کرنا*
💫 *صدقہ خواہ مسکراہٹ سے ہو یا کسی کی مدد سے ھو*
💫 *اپنی اخلاقی تربیت کرنی ھے*
💫 *آواز میں نرمی لانی ھے*
💫 *حسد سے بچنا ھے*
💫 *غیبت سے بچنے کی کوشش کرنی ھے*
💫 *گھر میں دین کی باتیں کرنا اور خصوصا بچوں کو دین کی باتیں سکھانا*
💫 *دوسروں کو پانی پلانا ھے*
💫 گرمی شدید ہے پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کردیں
💫 *زکاۃ باقی رہ گئ ہے تو وہ ادا کردیں*
💫 *قرآن کی زیادہ سے زیادہ تلاوۃ*
اللہ کو راضی کرلیں کمر کس لیں دعاٸیں قبول کروالیں
مُجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں 🪷
*`https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n`*