الفلاح اسلامک چینل(1)
June 8, 2025 at 06:09 PM
*🛑 السّلام علیکم دوستو! شادی شدہ حضرات کو سسرال ڈے مبارک ہو🤣😂🤣! آج کی پوسٹ میں 41 ہیڈ لائنز ہیں، سسرال ڈے پر بھی ری ایکٹ نہیں کریں گے؟ 🥰*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *08 جون 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) اسپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
🚨 (2) 10 جون کو بجٹ پیش ہوگا، 13 جون سے بحث کا آغاز ہوگا جو 21 جون کو سمیٹ دی جائے گی، ایاز صادق
🚨 (3) کراچی سے واپس جانے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق
🚨 (4) بیوپاری قربانی کے جانور کراچی کی مویشی منڈی لے گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے، ریسکیو ذرائع
🚨 (5) لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
🚨 (6) قومی اقتصادی سروے کل پیش کیا جائے گا، معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا
🚨 (7) بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق خبریں زیر گردش، پاورڈویژن نے تردید کردی
🚨 (8) چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ، سینئر سیاستدان کا شدید ردعمل
🚨 (9) اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خود ہی اضافی تنخواہ لینے سے انکار کرنا چاہیے، رہنما حکمران جماعت زاہد خان
🚨 (10) ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش
🚨 (11) بھارت نے سکھ یاتیروں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا
🚨 (12) ہری پور: تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق
🚨 (13) کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی، 3 فیکٹریاں جل کر تباہ، 5 افراد زخمی
🚨 (14) حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا
🚨 (15) شرح نمو 3.6 فیصد ہدف کے مقابلے میں2.7 فیصد ریکارڈ، زرعی اور خدمات شعبوں کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے
🚨 (16) رواں مالی سال صنعتی ترقی مقررہ حکومتی ہدف سے زیادہ رہی، دستاویز
🚨 (17) کراچی کے علاقے ملیر اور بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے
🚨 (18) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی
🚨 (19) وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
🚨 (20) کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار
🚨 (21) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، گوشت کی تقسیم اور دعوتوں کا سلسلہ جاری
🚨 (22) آج بھی سنتِ ابراہیمی کا عمل جاری رہا، ملاقاتوں اور دعوتوں میں نت نئے پکوانوں کی بہار
🚨 (23) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں
🚨 (24) وزیراعظم کا ترک صدر اور عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
🚨 (25) حج کا اختتام؛ حجاجِ کرام کی رمیٔ جمرات کے بعد منیٰ سے روانگی شروع
🚨 (26) بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
🚨 (27) بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں جرگہ ہوا، طاؤس خیل قبیلے کے 300 مقامی افراد کی شرکت
🚨 (28) پاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور
🚨 (29) اپر دیر: دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر 2 نوجوان 2 لڑکیاں ڈوب گئیں
🚨 (30) شکر ہے (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویز الہیٰ
🚨 (31) بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
🚨 (32) ایاز صادق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا
🚨 (33) میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثناء یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے، ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق بیان
🚨 (34) مختصر وقت میں صفائی کا بہترین ریکارڈ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم پر اظہار اطمینان
🚨 (35) آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات پنجاب کا مرتضیٰ وہاب کو جواب
🚨 (36) حکومت سندھ کے پاس نہ بتانے کوکچھ ہے اور نہ دکھانے کو کچھ، وزیراعلیٰ سندھ اوران کے وزرا منظرعام سے غائب ہیں، عظمیٰ بخاری
🚨 (37) سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں لاش اور 5 افراد پھنس گئے
🚨 (38) گورنر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید، کرپشن اور بے امنی پر سوالات اٹھا دیے
🚨 (39) حافظ آباد: شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، تیسرا ملزم بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
🚨 (40) بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر چین نے پابندی لگا دی، بھارتی آٹو انڈسٹری شدیدبحران کاشکار
🚨 (41) سورج کا قہر جاری؛ لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
*(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)*
*تازہ ترین معلومات ،خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل ضرور فالو کیجئے*
*`https://whatsapp.com/channel/0029VaB6oVjAzNbyq3E8150n`*
👍
1