
NewS UpdateS
June 13, 2025 at 12:38 PM
ترک صدر رجب طیب ایردوان
▪️اسرائیل نے آج صبح ہمارے خطے بالخصوص غزہ کو خون، آنسو اور عدم استحکام میں غرق کرنے کی اپنی حکمت عملی کو وسیع کرتے ہوئے انتہائی خطرناک حد تک پہنچا دیا ہے۔
▪️ ہمارے پڑوسی ایران پر اسرائیل کے حملے ایک صریح اشتعال انگیزی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
▪️ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات تیز ہو رہے ہیں اور غزہ کو نشانہ بنانے والے غیر انسانی اقدامات کے خلاف بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے، یہ اسرائیل کی حکمرانی کی شکست خردہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔
▪️ نیتن یاہو انتظامیہ اپنی لاپرواہی، جارحانہ اور قانون شکنی سے ہمارے خطے اور پوری دنیا کو تباہی کی طرف گھسیٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
▪️ عالمی برادری کو اب اسرائیلی ڈاکوؤں کا لگام ڈالنا چاہیے جو عالمی اور علاقائی استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔
▪️ نیتن یاہو اور اس کے قتل عام کے نیٹ ورک کے حملے جو ہمارے پورے خطے کو آگ لگا رہے ہیں، انہیں یقینی طور پر روکا جانا چاہیے۔
▪️آج ہم ایک بار پھر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم مشرق وسطیٰ میں مزید خونریزی، تباہی اور تنازعہ نہیں دیکھنا چاہتے۔
▪️ ترکیے کے طور پر، ہم اپنے پڑوسی ایران کو نشانہ بنانے والے گھناؤنے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے خدا کی رحمت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ایران کے دوست اور برادر لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔