
International Political Games
June 13, 2025 at 02:42 PM
اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 ڈرونز داغے، تو خطے کی فضائی صورتحال اچانک تبدیل ہو گئی۔ سعودی عرب، اردن اور دیگر خلیجی ممالک نے فوری طور پر اپنے ایئر ڈیفنس سسٹمز کو ہائی الرٹ کر دیا۔ خاص طور پر سعودی عرب نے یمن کی سرحد کے ساتھ گشت میں اضافہ کیا اور اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کئی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
علاقائی میڈیا رپورٹس کے مطابق: متعدد ایرانی ڈرونز کو سعودی حدود میں تباہ کیا گیا۔
اردن نے بھی اپنے دفاعی نظام کو فعال رکھتے ہوئے ایرانی میزائلوں کو راستے میں روکنے میں مدد فراہم کی۔
اسرائیل کے قریب پہنچنے والے کچھ ایرانی میزائل یا ڈرونز کو امریکی بحری دفاعی نظام نے بھی انٹرسپٹ کیا۔
یہ تمام اقدامات اس حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ایرانی حملے کی راہ میں ہر ممکن رکاوٹ کھڑی کی گئی، جبکہ اسرائیلی حملے کے وقت خطے میں مکمل خاموشی اور چشم پوشی تھی۔
یہ رویہ نہ صرف عرب ممالک کی دوہری پالیسی کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی عسکری فضا میں ایران تنہا کھڑا ہے، جبکہ اسرائیل کو مکمل علاقائی اور بین الاقوامی لاجسٹک حمایت حاصل رہی۔
