Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
May 26, 2025 at 06:30 AM
*اسلام کو خطرات سے بچانے کے لیے ایک اہم استفتاء* ایک شخص شروع شروع میں محبت رسول ﷺ کا دعویٰ اور انقلاب کا دعویٰ لے کر اٹھا، اپنا عقیدہ بھی صحیح ظاہر کیا ۔ لوگوں نے اس کا ساتھ دیا مگر بعد میں اس کے عقائد اور اعمال میں مذکورہ بالا تبدیلیاں آگئیں۔اب یہ یہودونصاریٰ کو کفار نہیں مانتا۔ کرسمس ڈے مناتا ہے۔ ہندوؤں کی ہولی دیوالی بھی مناتا ہے۔ ایک ہی محفل میں ہر طرح کے غیر مسلموں کو اور مسلموں کو جمع کر کے کہتا ہے کہ: گاڈ گاڈ ، یسوع یسوع، بھگوان بھگوان اور اللہ اللہ بولو، سب ٹھیک ہے۔ کہتا ہے کہ صوفیاء نے کبھی کسی کی تکفیر نہیں کی۔ اس نے بہت سےعلماءِ اسلام کے خلاف مقدمے قائم کر کے انہیں جیل میں ڈلوایا ۔ اپنی یونیورسٹی میں لڑکے لڑکیوں کو قوالیاں سناتا ہے اور اکٹھے گل چھرے اُڑواتا ہے۔ پہلے اتحادِ امت کا مشن چلایا اور اب کفار کے ساتھ اتحاد کر چکا ہے مگر مسلمانوں میں افتراق ڈال چکا ہے۔ اجماع کا منکر ہے اور کئی اجماعی مسائل کا انکار کرتا ہے۔ خلفاءِ ثلاثہ کو سیاسی خلیفے قرار دیتا ہے۔ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کرنے سے منع کرتا ہے۔جو لوگ اِن کے فضائل بیان کریں انہیں جہنمی کہتا ہے، خارجی کہتا ہے اورانہیں دھکے دے کر مساجد سے نکال دینے کا فتویٰ دیتا ہے ۔اپنی مساجد کوعیسائیوں اور رافضیوں کے لیے کھلا رکھتا ہے۔ پہلے ایمان ِابی طالب کا قائل نہیں تھا اور اب قائل ہو چکا ہے۔کہتا ہے کہ آیت: اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ مقام ِغدیر پر نازل ہوئی تھی۔ اپنے باطل عقائد کو ثابت کرنے کے لیے شاہ ولی اللہ ، مجدد الف ثانی اور امام رازی کی عبارات میں قطع و برید کرتا ہے۔ اپنے ادارے میں ریسرچ سکالر بٹھایا جو صحابہ کرام کے خلاف زہر اُگل رہا ہے۔ اس کے پیروکار بھی صحابہ کرام کے خلاف خوب بول رہے ہیں۔واضح رافضی لوگ خود کو اس کی طرف منسوب کرتے ہیں اور اس کے نظریات سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ مٹھی داڑھی کاانکار کرتا ہے اور خود بھی خشخشی داڑھی رکھی ہے۔اس سارے کچھ کے باوجود خود کو اس صدی کا مجدد کہتا ہے اور شیخ الاسلام بنتا ہے، بلکہ اس سے بھی بڑے بڑے مشکوک دعوے کرتا ہے۔اسے بہت سے علماء چھوڑ گئے ہیں اور اس کے خلاف بہت کچھ بول چکے ہیں۔لیکن غیر عالم بچوں کو ابھی تک اس نے بے وقوف بنایا ہوا ہے۔یہ آئے دن کوئی نہ کوئی نئی شرارت کر دیتا ہے اور یہ بھولے نوجوان اس کے دفاع میں علماء سے دست وگریبان ہوجاتے ہیں۔ اس کے بارے میں شرعی حکم بیان کیا جائے! *جواب:* یہ شخص بلا شبہ اہل ِ سنت نہیں بلکہ سیدھا سیدھا رافضی ہے۔مجدد نہیں بلکہ فسادی، انتشاری اور تفرقہ باز ہے۔بزرگوں کی عبارات میں خیانت کرتا ہے۔صوفیاء کرام پر بہتان لگاتا ہے۔سوال میں بیان کیے گئے اس شخص کے تمام نظریات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہو چکے ہیں۔ اس کا احترام اسلام کی عمارت کو گرا دینے کے مترادف ہے۔یہ شخص خود کوئی چیز نہیں ، اس طرح کے لوگ پہلےاپنے پیروکار پیدا کرتے ہیں اور بعد میں انہیں استعمال کرتے ہیں۔ چند اچھی باتوں کے ساتھ کئی غلط باتیں ہر دور کے بد عقیدہ لوگوں نے کی ہیں، جس سے سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکا لگا ہے، جیسے مرزا قادیانی نے غیر مسلموں کے مقابلے سے آغاز کیااور اپنی کتابوں میں جگہ جگہ برداشت اور اعلیٰ ظرفی کا سبق دیتا ہے، مگر اس کی صورت ِ حال سب کے سامنے ہے۔ امت ِ مسلمہ پر واجب ہے کہ ایسے شخص سے بچ جائے اور آئندہ نسلوں کوبھی انتباہ ہے ہمارے بعد اس شخص کی باتوں کو حجت نہ بنایا جائے، ہم نے اپنے زمانے میں اپنا فرض ادا کردیا ہے وَلِلہِ الْحَمْدُ۔ حنفیات انسٹیٹیوٹ
Image from Hanfiyaat Institute: *اسلام کو خطرات سے بچانے کے لیے ایک اہم استفتاء*    ایک شخص شروع شروع ...
👍 2

Comments