
Hanfiyaat Institute
May 29, 2025 at 10:43 AM
*"یہ جلتا جسم نہیں، پوری امت کا ضمیر ہے!"*
ایک معصوم بچی، جس کے گالوں پر کبھی تتلیاں بیٹھا کرتی ہوں گی،
آج وہی چہرہ راکھ میں لپٹا ہوا ہے۔
بال بکھرے نہیں، جَل گئے ہیں۔
آنکھیں بند نہیں، دہشت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
یہ کوئی جنگی اڈہ نہیں تھا،
یہ فهمی الجرجاوی اسکول تھا —
جہاں علم کی روشنی بانٹی جاتی تھی،
جہاں پناہ گزین بچوں کو سکھایا جاتا تھا کہ
شاید دنیا بہتر ہو سکتی ہے۔
مگر اسرائیلی جہازوں نے فیصلہ کر لیا
کہ علم کا قتل بھی ضروری ہے
اور خواب دیکھنے کی سزا موت ہے۔
آگ میں لپٹی اس بچی کی ویڈیو
ہمارے سکرین پر ایک لمحے کو جھلک دکھا کر گزر جاتی ہے،
مگر اس کا جلا ہوا جسم،
ہماری پوری امت کے مردہ ضمیر پر طمانچہ ہے۔
57 مسلم ممالک کے ایوان خاموش،
ان کے جنگی طیارے محفوظ ہینگرز میں سو رہے ہیں،
اور اقوامِ متحدہ...؟
اس کا ضمیر تو کب کا نیلام ہو چکا!
کیا کوئی ہے جو اس آگ کو بجھا سکے ؟
یا ہم سب صرف تبصرے کرتے رہیں گے،
جب تک ہماری اپنی گودیں خالی نہ ہو جائیں؟
یہ وقت آنسو بہانے کا نہیں —
یہ وقت ہے جاگنے کا،
بولنے کا، بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا
اور اگر کچھ نہیں کر سکتے
تو کم از کم اپنی دعاؤں میں
سچائی، آنسو اور غیرت تو شامل کرو!
"وہ بچی جلی نہیں —
وہ ہماری بے حسی کی گواہ بن کر
پوری امت کو جھنجھوڑنے آئی ہے!"
حنفیات انسٹیٹیوٹ
🙏
😢
3