
JUI Media Pakistan
June 10, 2025 at 03:57 PM
میڈیا سے بات کرتے ھوئے محترمہ امبر نواز بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائدین کے حکم و مشاورت سے خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لئے پہلے مرکزی وومن وِنگ سیکرٹریٹ کا آغاز ڈیرہ میں کر دیا گیا۔۔
یہ کہ جمعیت کے اندر خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بہت بڑی پریشانی رھتی تھی جس پر کافی وقت سے سوچ بچار اور کام کر رھے تھے ۔۔ امبر نواز
اور گزشتہ دنوں خواتین کے پروگرام میں اس نسبت باقاعدہ تفصیل سے بات بھی کی اور قائدین کی سربراہی، سرپرستی، اجازت سے فیصلہ کیا ھے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح ھم آج سے توپانوالہ نزد لیاقت پارک سٹریٹ نیم والی ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ سٹی میں اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کی خدمت کے لئے باقاعدہ طور پر مرکزی وومن وِنگ سیکرٹریٹ / آفس کا آغاز کر رھے ہیں۔ ۔ امبر نواز
سیاست کے انداز تبدیل ھو چکے . ۔ زبانی باتوں سے نکل دوسری سیاسی جماعتوں کے مد مقابل عملی کام کرنا ھوگا۔۔ امبر نواز
آئندہ الیکشن سے قبل خواتین کے تمام تر مسائل اور ان کو حل کرنے سے اور ان کے 55 فیصد ووٹ کے زیادہ سے زیادہ حصول کیلئے خواتین پر توجہ دینا اب وقت کی اھم ترین ضرورت بن چکی ھے اور یہ کام کرنے سے آئندہ انتخابات میں نتائج جماعت کے لئے گیم چینجرز ثابت ھونگے ۔۔ امبر نواز
جس کو ھم نے اب سے باقاعدہ طور اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کی سوشل، سماجی سیاسی خدمت، پریشانی، مسائل ، کسی بھی تکلیف ، دفاتر ، ھسپتال، تھانہ کچہری , عدالتی ھر کسی کی قانونی معاونت فراھم کرنے کا عملی سلسلہ شروع کر دیا ۔۔ امبر نواز
تمام جماعتی ساتھی ، عہدے دار، زمہ دار نوٹ فرما لیں اور دریں نسبت آپ سب کے خصوصی تعاون ، مدد، رہنمائی کی بھی ضرورت ھے ، اور ھمارے سیکرٹریٹ کے دروازے ھر وقت کھلے ھیں کسی خواتین کا کام اور کوئی مسئلہ ھو تو ۔۔ امبر نواز
یہ کام اس لئے بھی شروع کیا گیا ھے کہ اب ھماری عزت دار با پردہ ماؤں بہنوں بیٹیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ھو اور نہ ھی اپنے کاموں کے لئے مردوں کے پاس جانا پڑے۔۔ امبر نواز
اور بہت جلد اسی طرح وومن وِنگ کے زیر اہتمام اپنی خواتین کی خدمت کے لئے ایسے سیکرٹریٹ آفس تمام اضلاع میں بنائے جائے گے ۔ ۔
امبر نواز بلوچ ( شیرنی) ایڈووکیٹ ھائی کورٹ سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مرکزی کوآرڈینیٹر وومن وِنگ/ ڈیجیٹل میڈیا سیل جمیعت علماء اسلام پاکستان
#adminkiramatullah
#juimediapakistan
❤️
👍
🫀
4