
JUI Media Pakistan
June 11, 2025 at 02:35 PM
*موجودہ بجٹ پر ترجمان جےیوآئی کا رد عمل*
موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا معاشی گلا گھونٹنے کی سازش ہے —
وفاقی بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے —
یہ بجٹ غریب کے خاتمے اور حکومت بچانے کا منصوبہ ہے —
عالمی مالیاتی اداروں کے رحم وکرم پر پاکستانی عوام کو چھوڑ دیا گیا ہے —
حکومت کی نااہلی کی قیمت ہر گھر اور ہر کاروبار بھگت رہا ہے —
موجودہ بجٹ میں حکمرانوں کی عیاشیوں کا بندوبست، عوام کے لیے مہنگائی اور محرومی ہے —
حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں 200 فیصد بڑھا لیں، سرکاری ملازمین کو صرف 10 فیصد کا لولی پاپ تھما دیا —
قرض، سود اور کرپشن کا زہر معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے —
معاشی سروے نے حکومتی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا —
اقتصادی سروے نے حکمرانوں کے معاشی فریب کو بے نقاب کر دیا —
*جاری کردہ:*
مرکزی میڈیا سیل، جے یو آئی پاکستان
❤️
👍
❤
😂
😮
17