
سُرُور و مَلال🌙 Funny Jokes Comedy Memes Romantic Love & Sad Poetry Video & Status Urdu Memes
June 13, 2025 at 11:49 PM
*ایک قاری صاحب کی گاڑی کا چالان*😌❤
ایک قاری صاحب بعد نماز مغرب بچوں کو قرآن پڑھا کے واپس ہو رہے تھے کہ ٹریفک پولیس🙋🏼♂️ والے نے روک لیا۔
ٹریفک پولیس والا : آپ کی ہیڈ لائٹ کی روشنی کمزور ہے ، چالان ہوگا۔ 🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣
قاری صاحب نے کہا جناب ان شاءاللہ کل پہلی فرصت میں بلب بدلوا لوں گا ۔ آج رعایت دے دیں۔
پولس نے کہا: نہیں اب تو ضرور چالان ہوگا۔
قاری صاحب: جناب مہربانی کریں۔ ان شاءاللہ کل ڈلوا لوں گا بلب ۔۔۔۔۔
وارڈن، چالان بک اور پین نکالتے ہوئےبولا :
مولوی صاحب زیادہ گڑبڑ نہ کرو۔ چالان کٹے گا تو کٹے گا۔ نام لکھواؤ۔ کیا نام ہے؟
قاری صاحب کچھ دیر سوچنے کے بعد بولے لکھو جی " *کَطَیّ السِّجِلِّ لِلْکُتُب* "🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣
ٹریفک والا کچھ دیر سر کھجاتا ہوا چالان بک پر قلم رکھ کر دیکھتا رہا پھر بولا:
والد صاحب کا نام لکھوا دو
قاری صاحب نے کہا : "اُمَمٌ مِمَّنْ مَّعَکَ""😅😅😅😅😅😅😅
پولس والے نے قاری صاحب کو غور سے دیکھا ۔۔اور مجبور ہو کر کہا
"کل صبح ہر صورت بلب ڈلوا لینا مولوی صاحب " اب جائیے آپ۔۔۔😄😄😄😄
☘☘
😂
👍
😮
22