Sada-e-Waqt 🕊️ Urdu News | Islamic Revolution | Current Affairs | Real Events | خبریں، تحریکیں، سچائی
Sada-e-Waqt 🕊️ Urdu News | Islamic Revolution | Current Affairs | Real Events | خبریں، تحریکیں، سچائی
June 14, 2025 at 05:21 AM
ایرانی قوم اپنے عظیم شہداء کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی، اور اپنے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرے گی۔ صیہونی حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے، سنگین حماقت کی ہے، جس کا انجام، اللہ کی توفیق سے، اس کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ آج ہمیں اس خبیث، ذلیل اور دہشت گرد صیہونی شناخت کے مقابلے میں قوت کے ساتھ جواب دینا ہوگا، اور ان شاء اللہ ہم قوت ہی سے جواب دیں گے۔ ہم ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے۔ صیہونیوں کی زندگی یقیناً تلخ ہو کر رہے گی، وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ حملہ کر کے بچ نکلیں گے۔ نہیں! انہوں نے خود جنگ چھیڑی ہے! ہم صیہونیوں کو اس بڑے جرم کے بعد جو انہوں نے کیا ہے، ہرگز بچ کر نہیں جانے دیں گے۔ یقیناً اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس خبیث صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائیں گی، قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، مسلح افواج کی حمایت میں کھڑی ہے، اور ان شاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت پر غالب آئے گی۔ عزیز قوم یہ بات جان لے اور مکمل اطمینان رکھے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ — ایران کے سپریم لیڈر @khamenei_ir کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا گیا بیان۔
Image from Sada-e-Waqt 🕊️ Urdu News | Islamic Revolution | Current Affairs | Real Events | خبریں، تحریکیں، سچائی: ایرانی قوم اپنے عظیم شہداء کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی، اور...
👍 ❤️ 5

Comments