
Muhasin e islam☑️ محاسن اسلام JAMIAT ULAMA Darul Uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
June 12, 2025 at 07:50 AM
🫵🏻 *کیا آپ کو مچھلی کا مذکر معلوم ھے؟*🐠
جب ہم چھوٹے تھے تو ہمیں یہ اصول معلوم نہیں تھا کہ الف پر ختم ہونیوالے مذکر کو مؤنث بنانا ہوتو اسکی آخری "الف" کو چھوٹی "ی" میں بدل دیتے ہیں۔
لیکن اسکے باوجود ہم مرغا مرغی، بکرا بکری، گدھا گدھی یا گھوڑا گھوڑی کے معاملے میں کوئی غلطی نہیں کرتے تھے۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4QMKPJJhzdQU3Ws81b
البتہ جب چڑا چڑی اور کُتا کُتی تک بات پہنچتی تو استاد کا غضبناک چہرہ دیکھنا پڑتا اور تذکیروثانیت کے وہ معصوم سے اصول جو ہم نے لاشعوری طور پر اپنا رکھے تھے،
دُھواں بن کر اُڑ جاتے۔ اِس بات کا منطقی جواب کوئی نہیں دیتا تھا کہ چڑی کو چڑیا اور کُتّی کو کُتّیا کہنا کیوں ضروری ہے۔
ذرا اور بڑے ہوئے تو معلوم ہوا کہ تذکیروثانیت کی دنیا تو پوری اندھیرنگری ہے۔ وہاں نر اور مادہ کے اصولوں کی کھُلی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔
مثلاً کوّا، اُلو، ہُد ہُد، خرگوش، لنگور، گِدھ، کچھوا اور مچھّر کے بارے میں پتہ چلا کہ اِن بے چاروں کی مؤنث شکل تو موجود ہی نہیں ہے۔
دِل میں بار بار خیال آتا کہ مسٹر خرگوش کے گھر میں کوئی مسِز خرگوش بھی تو ہو گی۔ لنگور کی بیوی، گِدھ کی ماں، کچھوے کی بہن۔ کیا یہ سب ہستیاں وجود ہی نہیں رکھتیں؟
اور اگر ہیں تو اُن کےلئے الگ سے الفاظ کیوں موجود نہیں؟
اِس بےانصافی اور زیادتی پر ایک بار بہت گِڑگڑا کر اپنے اُستاد سے سوال کیا تو وہ غصے سے لال ہوکر بولے،
"بے انصافی تو دونوں طرف سے ہے۔
مچھلی کے شوہر کا نام سنا ہے کبھی؟
"وہ بھی تو وجود رکھتا ہے۔"
ہم لاجواب ہوگئے اوراُستاد جی نے پوری فہرست گِنوا دی۔
"فاختہ، مینا، چیل، مُرغابی، ابابیل، مکھی، چھپکلی۔۔۔
" استاد جی نے الٹا ہمیں سوال داغ دیا بتاؤ:
کیا اِن سب کے باپ بھائی وجود نہیں رکھتے؟
اور آج تک اس سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں...
کوئی محقق Researcher مدد فرمائیں...
اہل علم سے تفصیلی جواب کی امید ہے
https://whatsapp.com/channel/0029Va4QMKPJJhzdQU3Ws81b
😂
👍
❤️
😊
😮
🙏
🤟
🤣
🤮
36