
Informative Channel
June 14, 2025 at 04:21 AM
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ " ایران پر حملے ناگزیر تھے، اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ہمارے اہداف مکمل نہیں ہو جاتے۔ " اس نے مزید کہا کہ ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہو سکتا ہے ، اور آئندہ دنوں میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس نے واضح کیا کہ امریکا کو حملے سے پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا، اور دنیا کے کئی سربراہان کو بھی مطلع کیا گیا تھا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ، اور اسرائیل اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ اس نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " یہ وقت ہے کہ آپ اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، کیونکہ وہ آپ کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ " اس کے اس بیان کا مقصد نہ صرف اسرائیلی موقف کو واضح کرنا تھا بلکہ ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنا بھی تھا۔
🖐
👊
😂
😡
😢
😮
🙏
12