Quran Va Etrat
Quran Va Etrat
June 6, 2025 at 08:52 PM
*عید قربان احادیث کی روشنی میں* ‘‘مَن قامَ لَیلَتَیِ العیدَینِ مُحتَسِبا للّه ِ ، لَم یَمُت قَلبُهُ یَومَ تَموتُ القُلوبُ’’ (کتاب مراقبات ماہ رمضان، صفحہ 465) جس نے عید کی دو راتیں (فطر اور قربان) اللہ سے حصول ثواب کے لئے عبادت کی تو اس کا دل اس دن مردہ نہیں ہو گا جس دن تمام دل مردہ ہوں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ‘‘إنَّ اللّه َ تعالى یَطَّلِعُ فِی العیدَینِ إلَى الأَرضِ ، فَابرُزوا مِنَ المَنازِلِ تَلحَقكُمُ الرَّحمَةُ’’ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن اللہ تعالیٰ زمین کی جانب نظر عنایت کرتاہے۔ لہٰذا گھروں سے نکلو تاکہ تم پر رحمت نازل ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ‘‘زَيِّنوا أعيادَكُم بِالتَّكبيرِ’’ اپنی عیدوں کو تکبیر (اللہ اکبر) سے زینت دو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا زَيِّنوا العيدَينِ بِالتَّهليلِ و التَّكبيرِ و التَّحميدِ و التَّقديسِ (کنز العمال، 24094، 24095) عید فطر اور عید قربان کو جملات «لا إله إلاّ اللّه و اللّه اكبر و الحمد لله و سبحان اللّه » سے مزین کرو. كانَ صلى الله عليه و آله يَخرُجُ فِي العيدَينِ رافِعا صَوتَهُ بِالتَّهليلِ و التَّكبيرِ (كنز العمّال : 7 / 88 / 18101) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عید فطر اور عید قربان کے دن گھر سے باہر تشریف لاتے تو با آواز بلند «لا إله إلاّ اللّه و اللّه اكبر» کہتے تھے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaFWke1EFeXqkHrXw62a
❤️ 👍 2

Comments