Razmgahen | رزم گاہیں
Razmgahen | رزم گاہیں
May 29, 2025 at 09:23 AM
"تصویر AI سے بنی ہے تو کیا ہوا؟ پیغام تو پہنچ رہا ہے نا۔" ڈاکٹر آلاء النجـ.ـار کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی یہ تصویر اتنی وائرل ہوئی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ان کے بچوں کی شـ.ـہادت کا ذکر کرتے ہوئے یہ تصویر دکھائی گئی۔ ڈاکٹر آلاء کی صرف ایک حقیقی تصویر موجود ہے، جبکہ اس کے علاوہ بچوں کی تلاش کے وقت لی گئی تصاویر ہیں جو کچھ دور سے لی گئی ہیں۔ (اپ ڈیٹ: یہ اولین تصاویر صحافی علم الدین صادق نے لی تھیں، اب ایک دو مزید حقیقی تصاویر بھی عالمی میڈیا پر آ چکی ہیں۔) 🟠 جعلی تصاویر کی وجہ سے غـ.ـزہ سے آنے والی حقیقی تصاویر کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور ان پر سے اعتبار کم ہو رہا ہے۔ اسـ.ـرائیل مستقل یہ پروپگینڈا کر رہا ہے کہ غـ.ـزہ سے آنے والی زیادہ تر تصاویر جعلی یا مصنوعی ذہانت سے بنائی گئیں ہیں۔ اس پروپگینڈے کا مقابلہ مشکل ہو جاتا ہے جب اتنے وسیع پیمانے پر جعلی تصاویر بنائی جائیں اور شئیر کی جائیں۔ 🟠 مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصاویر میں سے سب نہیں تو کچھ ایسی ہوتی ہیں جن سے شـ.ـہداء اور اہلِ غـ.ـزہ کے اخترام پر بھی زد پڑتی ہے۔ غیر فطری تصاویر جو بعض اوقات مضحکہ خیز بھی ہوتی ہیں، غـ.ـزہ کی نسل کشـ.ـی کی حقیقت دکھانے کے لیے ضروری نہیں ہیں۔ اصل حقیقت مصنوعی تصاویر سے کہیں زیادہ ہولناک ہے۔ رزم گاہیں *ڈاکٹر آلاء النجـ.ـار کی اصل تصویر:* https://bit.ly/DrAlaaAlNajjar *بچوں کی تلاش کے وقت لی گئی تصاویر:* https://www.instagram.com/p/DKFOKpIt4uK ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🔗 *رزم گاہیں کو یہاں فالو کیجیے* *واٹس ایپ چینل:* bit.ly/razmgahenmedia *انسٹا گرام:* instagram.com/razmgahenmedia *ٹیلیگرام:* t.me/razmgahen *ایکس (ٹوئیٹر):* https://x.com/razmgahenmedia
Image from Razmgahen | رزم گاہیں: "تصویر AI سے بنی ہے تو کیا ہوا؟ پیغام تو پہنچ رہا ہے نا۔"  ڈاکٹر آلاء ...
😢 👍 💯 ❤️ 💔 🤲 ✔️ 32

Comments