
Razmgahen | رزم گاہیں
June 8, 2025 at 03:32 PM
🛑 *ہنگامی اپ ڈیٹ | ⚓🛟 #alleyesonmadleen | مادلین کی مواصلات میں رکاوٹ | دنیا بھر میں موجود ہمدردوں سے اپیل*
`رزم گاہیں`
⭕ ٹریکر کی تازہ ترین پوزیشن کے مطابق مادلین (میڈلین) بین االاقوامی پانیوں میں ہے اور *غـ.ـزہ سے تقریباً 150 میل کے فاصلے پر* ہے۔ (غـ.ـزہ کے پانیوں کی حد غـ.ـزہ کے ساحل سے 12 میل تک ہے۔)
⭕ *کچھ گھنٹے قبل* مادلین کے *ٹریکر میں مسئلہ* پیدا ہوا۔ اندیشہ ہے کہ یہ خرابی اسـ.ـرائیل کے مواصلات میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے ہوئی۔
⭕ اس حوالے سے کشتی پر موجود *فریڈم فلوٹیلا کی اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبر تھیاگو اویلا* نے اہــــم تریــن پیــــغام میں دنیا بھر کے ہمدردوں کو مخاطب کیا ہے:
📌🔵 ہم یہاں غـ.ـزہ کا محاصرہ توڑنے اور عوامی انسانی ہمدردی کی راہداری بنانے کے لیے میڈلین پر سوار ہیں اور *ہمیں ابھی کچھ بہت ہی عجیب خبر ملی ہے کہ ہمارے ٹریکر کے مطابق، ہم غـ.ـزہ سے اب 162 سمندری میل کے فاصلے پر نہیں ہیں (جہاں ہم حقیقتاً ہیں)۔*
📌🔵 بلکہ *ٹریکر کے مطابق ہم اردن کے ہوائی اڈے پر ہیں،* اور ہم جانتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ *جب وہ ہماری مواصلات کو جام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔* جب وہ ہمارے آلات کے ساتھ گڑبڑ کرنا شروع کر دیتے ہیں، *تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی مداخلت یا حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔*
📌🔵 اور ہم سب نے اسـ.ـرائیلی میڈیا کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ انہوں نے *اسـ.ـرائیلی قابـ.ـض افواج کے اسپیشل فورسز کے یونٹ S13* (شایاتیت 13، بحری کمانڈو یونٹ) کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔ لہذا *وہ جنگی جرم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ہمیں اسے روکنے کی ضرورت ہے۔*
📌🔵 *ہم اب بھی اسے روک سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم کافی تعداد میں متحرک ہوجائیں۔* اگر ہم ملکوں اور حکومتوں پر کافی دباؤ ڈالیں تو *صـ.ـہیونی وجود پر ایسا دباؤ* ڈال سکتے ہیں کہ وہ ہم پر حمـ.ـلہ کرنے، ہمیں روکنے کے لیے مداخلت کرنے کا *متحمل نہ ہو۔*
📌🔵 ہمارے پاس ابھی بھی موقع ہے کہ اس انسانی امداد کو بچائیں، اس کشتی، اس مشن اور اپنے آپ کو بچائیں اور *ہم اس وقت آپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔*
📌🔵 *براہ کرم ان خبروں کو شیئر کریں، سب کے ساتھ شیئر کریں، بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔* ہم جانتے ہیں کہ یہ مشن بیداری اور امید بڑھانے میں بہت کامیاب رہا ہے، لیکن *ہمارے پاس اب بھی ایک ٹھوس کامیابی کا ہدف ہے جس کی ہمیں واقعی ضمانت دینے کی ضرورت ہے۔* جو ان لوگوں تک کھانا پہنچانا ہے جو بھوک سے مارے جا رہے ہیں۔ ہم جلد ہی آپ سے ملیں گے ہم ایک ساتھ ہیں، آئیے اس دنیا کو تبدیل کریں۔
🔗 *Follow Razmgahen Here*
*WhatsApp:* bit.ly/razmgahenmedia
*Instagram:* instagram.com/razmgahenmedia
*Telegram:* t.me/razmgahen
*X:* https://x.com/razmgahenmedia
🤲
❤️
👍
😢
‼
♥
🇵🇸
🔻
28