عجیب وغریب
عجیب وغریب
May 30, 2025 at 06:12 PM
🛑 *30 مئی 2025 | بروز جمعہ | کی خبروں کا خلاصہ |* 🚨 (1) بلوچستان: فتنۃ_الہند کے دہشت_گردوں کا افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ، کئی گھر نذر آتش، اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ہدایت اللہ جاں بحق 🚨 (2) دہشت گردوں نے ضلع سوراب بازار میں بینک بھی لوٹ لیا، بھارتی پراکسیز نے دشمن کی ایما پر کارروائی کی، ترجمان حکومت بلوچستان 🚨 (3) پاکستان میں دہشت گردی کا پشت پناہ بھارت، جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے: فیلڈ مارشل 🚨 (4) پاکستان کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا، دشمن کے عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ میں خطاب 🚨 (5) سندھ طاس معاہدے کی معطلی ہمارے لیے ریڈ لائن: پاکستان اور بھارت میں آئندہ کشیدگی ہوئی تو صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا 🚨 (6) سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول؛ بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم 🚨 (7) صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے، خلاف ورزی پر 3 سال قید ہوگی 🚨 (8) حج کی برکتیں: اندھے پن کا شکار مصری خاتون کی بینائی واپس آگئی 🚨 (9) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی، وزیر اعظم نے منظوری دے دی 🚨 (10) حکومت کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ 🚨 (11) بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا پاکستان کی جانب سے 5 بھارتی طیارے مار گرانے کا اعتراف 🚨 (12) پاکستان نے چین کی عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کر دیے 🚨 (13) ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی امن کیلیے خطرہ ہے، اسحاق ڈار، چین کی ثالثی تنظیم کے قیام پر دستخط 🚨 (14) حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک کے عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزے پر پابندی ہوگی 🚨 (15) بھارت کو ہزیمت کا سامنا، ششی تھرور کا کولمبیا میں حمایت نہ ملنے کا اعتراف 🚨 (16) پاکستان نے جنگ میں کتنے رافیل طیارے گرائے؟ بھارتی سیاستدانوں کی مودی پر کڑی تنقید 🚨 (17) تھانہ رمنا حملہ کیس: رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف سمیت 11 پی ٹی آئی کارکنوں کو 27 سال قید 🚨 (18) شدید گرمی میں حاجیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات 🚨 (19) فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، ججز کا اختلافی نوٹ 🚨 (20) مودی نے خود کو پہلے چائے والا، پھر چوکیدار کہا اور اب سندور بیچ رہے ہیں؛ ممتا بنرجی نے آپریشن سندور کی قلعی کھول کر رکھ دی 🚨 (21) حکومت کا کابل میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا فیصلہ 🚨 (22) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا مستقل سی ای او 2 ماہ میں میرٹ پر تعینات کرنیکا حکم 🚨 (23) ڈیجیٹل کرنسی ریگولیشنز کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس 2 جون کو طلب 🚨 (24) بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا 🚨 (25) ضلعی عدلیہ میں ڈیپوٹیشن ججز کو واپس بھیجنے کا ٹریبونل کا فیصلہ اختیار سے تجاوز قرار 🚨 (26) وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں مویشی منڈی کا دورہ، بیوپاریوں سے مسائل دریافت کیے 🚨 (27) کراچی میں سفاکی کی انتہا، 7 ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر گٹر میں پھینک دیا گیا 🚨 (28) اسلام آباد: غ_ز_ہ کے حق میں احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف وزری پر سینیٹر مشتاق احمد و دیگر گرفتار 🚨 (29) خطے میں بھارت کی اجارہ داری ختم؛ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے، امریکی رپورٹ 🚨 (30) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان 🚨 (31) کراچی: ٹریلر سے ہونے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 🚨 (32) ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولین تھرو کے فائنل میں جگہ بنالی 🚨 (33) منفی باتوں میں آنیوالے آج جیلوں میں ہیں، انکو پوچھنے والا کوئی نہیں: مریم نواز کا لیہ میں طلبہ سے خطاب 🚨 (34) سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے 🚨 (35) فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، ججز کا اختلافی نوٹ 🚨 (36) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر 🚨 (37) الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن 🚨 (38) کراچی : موچکو میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق 🚨 (39) سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا 🚨 (40) پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز 🚨 (41) وزیراعظم پیکج کو ایک اور دھچکہ، جون میں بھی بجلی صارفین کو کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا امکان 🚨 (42) حافظ آباد میں لاپتا ہونے والے 2 بچوں کی لاشیں ایک گھر سے برآمد 🚨 (43) اسلامی نظریاتی کونسل کی 16 سال تک کے بچوں پر انٹرنیٹ پر پابندی کی تجویز 🚨 (44) غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، خیبرپختونخوا سمبلی کے قانونی مشیر مستعفی 🚨 (45) پنجاب میں کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے نس بندی اور ویکسی نیشن کا فیصلہ 🚨 (46) کراچی؛ ملزمان مویشوں کے بیوپاری سے دنبوں سے بھرا چنگچی لوڈر رکشہ چھین کر فرار 🚨 (47) پاکستان، ورلڈ بینک کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک آغاز؛ 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع 🚨 (48) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف 🚨 (49) ملکی سمت اور معیشت پربھروسہ کرنیوالے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پرآگئی، سروے جاری 🚨 (50) اگلے 5 برس کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، عالمی موسمیاتی ادارے کی پیشگوئی 🚨 (51) مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ، سندھ، پنجاب اور کے پی میں سیلاب کا خدشہ 🚨 (52) پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش ہوئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا: چیئرمین واپڈا 🚨 (53) خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل گرگیا ، ایک ملازم جاں بحق *(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Comments