عجیب وغریب WhatsApp Channel

عجیب وغریب

85 subscribers

About عجیب وغریب

اسلامی ، سائنسی ، ٹیکنالوجی ، ایجوکیشن وغیرہ ہر فیلڈ کے مختلف خوبصورت اور عجیب وغریب پوسٹ آپ کو ملیں گے ۔

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/31/2025, 6:53:27 AM

کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھا ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیا اور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواۓ شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔ اس شخص نے حکیم سے ایک ڈبا لیا اور چلا گیا لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہوا کہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبا دی اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں ۔۔ ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے ۔۔ بادشاہ نے وہ ڈبا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین بڑے ڈبے شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں ایاز نے کہا حضور اس کو تو تھوڑی سی چاہیے آپ تین ڈبے کیوں دے رہے ہیں ۔۔ بادشاھ نے ایاز سے کہا ایاز وہ مزدور آدمی ہے اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے ہم بادشاہ ہیں ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے ۔ مولانا رومی فرماتے ہیں ۔۔ آپ اللہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطا کریگا شرط یہ ہے کہ مانگیں تو صحیح ۔

Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/31/2025, 6:58:52 AM

😏

Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/31/2025, 7:01:32 AM

دنیا کا مختصر ترین جیل صرف دو چھوٹے سیلز پر مشتمل ہے جو انگلستان اور فرانس کے درمیان واقع سمندر، رودبار انگلستان کے چھوٹے سے جزیرے سارک پر موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چھوٹی سی عمارت میں یہ مختصر ترین جیل آج بھی زیر استعمال ہے۔ جزیرہ سارک پر نہ کاریں ہیں اور نہ ہی سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس لیکن ایک چھوٹا سا جیل خانہ ضرور موجود ہے جو 1856 سے یہاں موجود ہے۔ اس جیل کے سیلوں کی پیمائش کے مطابق ایک جیل 6 ضرب 6 اور دوسری کی 6 ضرب 8 ہے اور ان دونوں سیلز کو ایک تنگ سی کوریڈور الگ کرتی ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ جیل دنیا کی مختصر ترین جیل کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ یہ جزیرہ جو کہ نہایت چھوٹا سا ہے اور اسکا رقبہ پانچ کلومیٹرز کی لمبائی سے کم اور چوڑائی ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر ہے جبکہ اسکی آبادی 600 نفوس سے بھی کم ہے۔ اس جیل کے دونوں سیل میں قیدیوں کے سونے کےلیے چھوٹے سلاٹڈ بیڈز اور پتلی میٹریس نصب ہے اور یہاں قیدیوں کو زیادہ سے زیادہ دو دنوں تک رکھا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد انھیں پڑوس میں واقع ایک اور جزیرے گوئیرنسی میں موجود بڑے جیل خانے میں منتقل کیا جاتا ہے

Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/30/2025, 6:59:08 PM

*پاکستان میں ایک نیا قانون پاس ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کا نکاح نہیں ہو سکتا۔* جو مسلمان ان کی مخالفت کر رہا ہے ان سے کچھ لبرل لوگ سوال کرتے ہیں کہ: *"کیا اسلام چھوٹی بچیوں کی شادی کی اجازت دیتا ہے؟"* حالانکہ یہ سوال ہی غلط ہے! کیونکہ اسلام میں نکاح اور شادی دونوں الگ الگ اصطلاحات ہیں *(1) نکاح/ منگنی:* یہ ایک معاہدہ ہے، جو بچی کی مرضی اور ولی کی اجازت سے بلوغت سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔ ( *2) شادی / رخصتی:* یہ صرف اُس وقت جائز ہے جب بچی جسمانی اور ذہنی طور پر بالغ ہو جائے۔ اسلام نے چھوٹی بچیوں کے ساتھ “شادی” یا ازدواجی تعلق کی اجازت نہیں دی۔ اور قانون کیا کر رہا ہے؟ موجودہ قانون یہ کہتا ہے کہ اگر بچی 18 سال سے کم عمر ہے تو نکاح بھی نہیں ہو سکتا چاہے یعنی وہ بالغ ہو چکی ہو اور چاہے اُس کے والدین بھی راضی ہوں، تو منگنی نہیں ہوسکتی جو کہ موجودہ دور پاکستان میں یہ اکثر علاقوں میں ہوتا ہے ۔ تو کیا یہ انصاف ہے؟ کیا یہ اسلام کے خلاف نہیں؟ اسلام نے نکاح کو عمر کے نمبر سے نہیں، بلکہ سمجھداری اور بلوغت سے جوڑا ہے۔ قانون کو بہتر بنانے کے نام پر اسلامی اصولوں کو بدلنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ اسلام کو سمجھیے، اپنی مرضی نہ تھوپیے۔ نکاح اور شادی کو ایک جیسا نہ سمجھیے۔

عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/30/2025, 6:05:23 PM

*18 سال سے پہلے نکاح ممنوع،* *لیکن گن کی 18 گولیاں کھا لینا بالکل آزاد🤔۔*

Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/31/2025, 6:59:38 AM

خواب دیکھنے اور حقیقت بنانے میں وہی فرق ہے جو کاویِری اور امریکی GE-F414 انجن میں ہے۔

Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/31/2025, 7:11:54 AM

کیا آپ کو معلوم ہے کہ تاریخ میں صرف ایک ہی ملک ایسا ہے جس نے اپنی مرضی سے اپنے بنائے ہوئے ایٹمی ہتھیار ختم کر دیے؟ جنوبی افریقہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے مکمل طور پر خود تیار کیے گئے ایٹمی ہتھیاروں کو رضاکارانہ طور پر ختم کر دیا۔ سرد جنگ کے دوران خصوصاً 1970 اور 1980 کی دہائی میں جنوبی افریقہ نے خفیہ طور پر ایک فوجی ایٹمی پروگرام پر کام کیا اور چھ سادہ مگر مؤثر ایٹمی بم تیار کیے۔ اس اقدام کے پیچھے نسلی امتیاز پر مبنی حکومت کی یہ سوچ تھی کہ وہ بیرونی خطرات سے خود کو بچائے، خاص طور پر جب عالمی سطح پر اس کا بائیکاٹ بڑھ رہا تھا۔ لیکن 1989 میں جب یہ نسل پرست نظام اپنے اختتام کے قریب پہنچا تو حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ کیا کہ تمام ایٹمی ہتھیار ختم کر دیے جائیں۔ اسی دوران فریڈرک ویلیم ڈی کلارک اقتدار میں آئے اور انہوں نے نسلی امتیاز کے خاتمے اور دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے اقدامات شروع کیے۔ 1991 تک جنوبی افریقہ نے اپنی پوری ایٹمی صلاحیت ختم کر دی اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں ایک غیر ایٹمی ملک کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ یہ سب کچھ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہوا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ یہ فیصلہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس کے پیچھے نہ کوئی فوجی شکست تھی نہ عالمی دباؤ بلکہ یہ ایک اندرونی سیاسی اور اخلاقی تبدیلی کا مظہر تھا۔ جنوبی افریقہ نے خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے بچنے اور پرامن ملک کے طور پر دوبارہ عالمی برادری میں شامل ہونے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ آج بھی یہ عمل دنیا کے لیے ایک نایاب مثال ہے کیونکہ بڑی طاقتیں اب بھی ایٹمی ہتھیاروں کو چھوڑنے کے بجائے انہیں مزید بڑھا رہی ہیں۔

Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/31/2025, 7:03:41 AM
Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/31/2025, 6:58:18 AM

عرب میں ایک عورت تھی اس کا نام اُم جعفر تھا۔ انتہائی سخی تھی۔ لوگوں میں ایسے تقسیم کرتی تھی کہ دائیں کو بائیں ہاتھ کا پتا نہ چلے۔ کچھ دنوں سے وہ ایک راستے سے گزرنے لگی۔ اس راستے پر دو اندھے بیٹھے ہوتے۔ یہ دونوں صدائیں لگاتے۔ ایک کی صدا ہوتی: "الٰہی! مجھے اپنے فضل و کرم سے روزی عطا کر۔ " دوسرا اندھا کہتا: "یا رب مجھے ام جعفر کا بچا ہوا عطا کر۔" ام جعفر ان دونوں کی صدائیں سنتی اور دونوں کو عطا کرتی۔ جو شخص الله کا فضل طلب کر رہا تھا، اسے دو درہم دیتی جبکہ "ام جعفر" کے فضل کے طلبگار کو ایک بھنی ہوئی مرغی عطا کرتی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جسے مرغی ملتی، وہ اپنی مرغی دوسرے اندھے کو دو درہم میں بیچ دیتا۔ کئی دنوں تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔ ایک دن ام جعفر اس اندھے کے پاس آئی جو ام جعفر کا فضل طلب کرتا تھا اور اس سے سوال کرتا تھا اور اس سے سوال کیا: "کیا تمہیں سو دینار ملے ہیں؟" اندھا حیران ہو گیا۔ اس نے کہا: "نہیں! مجھے صرف ایک بھنی ہوئی مرغی ملتی تھی جو میں دو درہم میں بیچ دیتا تھا"۔ ام جعفر نے کہا: "جو الله کا فضل طلب کر رہا تھا، میں اسے دو درہم دیتی اور تمہیں بھنی ہوئی مرغی میں دس دینار ڈال کر دیتی رہی۔" اندھے نے اپنا سر پیٹنا شروع کر دیا۔ وہ چیخنے اور چلانے لگا: "ہائے میری کمبختی، کاش میں ایسا نہ کرتا۔ میں مارا گیا۔" ام جعفر نے کہا: "یقینا اللہ کا فضل طلب کرنے والا کامیاب ہے اور انسانوں کے فضل کا طلبگار محروم ہے۔" #قراةالعین زینب ایڈووکیٹ ۔

Post image
Image
عجیب وغریب
عجیب وغریب
5/30/2025, 6:12:07 PM

🛑 *30 مئی 2025 | بروز جمعہ | کی خبروں کا خلاصہ |* 🚨 (1) بلوچستان: فتنۃ_الہند کے دہشت_گردوں کا افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ، کئی گھر نذر آتش، اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ہدایت اللہ جاں بحق 🚨 (2) دہشت گردوں نے ضلع سوراب بازار میں بینک بھی لوٹ لیا، بھارتی پراکسیز نے دشمن کی ایما پر کارروائی کی، ترجمان حکومت بلوچستان 🚨 (3) پاکستان میں دہشت گردی کا پشت پناہ بھارت، جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے: فیلڈ مارشل 🚨 (4) پاکستان کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا، دشمن کے عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ میں خطاب 🚨 (5) سندھ طاس معاہدے کی معطلی ہمارے لیے ریڈ لائن: پاکستان اور بھارت میں آئندہ کشیدگی ہوئی تو صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا 🚨 (6) سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول؛ بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم 🚨 (7) صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے، خلاف ورزی پر 3 سال قید ہوگی 🚨 (8) حج کی برکتیں: اندھے پن کا شکار مصری خاتون کی بینائی واپس آگئی 🚨 (9) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی، وزیر اعظم نے منظوری دے دی 🚨 (10) حکومت کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ 🚨 (11) بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا پاکستان کی جانب سے 5 بھارتی طیارے مار گرانے کا اعتراف 🚨 (12) پاکستان نے چین کی عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کر دیے 🚨 (13) ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی امن کیلیے خطرہ ہے، اسحاق ڈار، چین کی ثالثی تنظیم کے قیام پر دستخط 🚨 (14) حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک کے عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزے پر پابندی ہوگی 🚨 (15) بھارت کو ہزیمت کا سامنا، ششی تھرور کا کولمبیا میں حمایت نہ ملنے کا اعتراف 🚨 (16) پاکستان نے جنگ میں کتنے رافیل طیارے گرائے؟ بھارتی سیاستدانوں کی مودی پر کڑی تنقید 🚨 (17) تھانہ رمنا حملہ کیس: رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف سمیت 11 پی ٹی آئی کارکنوں کو 27 سال قید 🚨 (18) شدید گرمی میں حاجیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات 🚨 (19) فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، ججز کا اختلافی نوٹ 🚨 (20) مودی نے خود کو پہلے چائے والا، پھر چوکیدار کہا اور اب سندور بیچ رہے ہیں؛ ممتا بنرجی نے آپریشن سندور کی قلعی کھول کر رکھ دی 🚨 (21) حکومت کا کابل میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا فیصلہ 🚨 (22) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا مستقل سی ای او 2 ماہ میں میرٹ پر تعینات کرنیکا حکم 🚨 (23) ڈیجیٹل کرنسی ریگولیشنز کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس 2 جون کو طلب 🚨 (24) بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا 🚨 (25) ضلعی عدلیہ میں ڈیپوٹیشن ججز کو واپس بھیجنے کا ٹریبونل کا فیصلہ اختیار سے تجاوز قرار 🚨 (26) وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں مویشی منڈی کا دورہ، بیوپاریوں سے مسائل دریافت کیے 🚨 (27) کراچی میں سفاکی کی انتہا، 7 ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر گٹر میں پھینک دیا گیا 🚨 (28) اسلام آباد: غ_ز_ہ کے حق میں احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف وزری پر سینیٹر مشتاق احمد و دیگر گرفتار 🚨 (29) خطے میں بھارت کی اجارہ داری ختم؛ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے، امریکی رپورٹ 🚨 (30) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان 🚨 (31) کراچی: ٹریلر سے ہونے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 🚨 (32) ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولین تھرو کے فائنل میں جگہ بنالی 🚨 (33) منفی باتوں میں آنیوالے آج جیلوں میں ہیں، انکو پوچھنے والا کوئی نہیں: مریم نواز کا لیہ میں طلبہ سے خطاب 🚨 (34) سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے 🚨 (35) فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، ججز کا اختلافی نوٹ 🚨 (36) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر 🚨 (37) الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن 🚨 (38) کراچی : موچکو میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق 🚨 (39) سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا 🚨 (40) پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز 🚨 (41) وزیراعظم پیکج کو ایک اور دھچکہ، جون میں بھی بجلی صارفین کو کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا امکان 🚨 (42) حافظ آباد میں لاپتا ہونے والے 2 بچوں کی لاشیں ایک گھر سے برآمد 🚨 (43) اسلامی نظریاتی کونسل کی 16 سال تک کے بچوں پر انٹرنیٹ پر پابندی کی تجویز 🚨 (44) غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، خیبرپختونخوا سمبلی کے قانونی مشیر مستعفی 🚨 (45) پنجاب میں کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے نس بندی اور ویکسی نیشن کا فیصلہ 🚨 (46) کراچی؛ ملزمان مویشوں کے بیوپاری سے دنبوں سے بھرا چنگچی لوڈر رکشہ چھین کر فرار 🚨 (47) پاکستان، ورلڈ بینک کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک آغاز؛ 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع 🚨 (48) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف 🚨 (49) ملکی سمت اور معیشت پربھروسہ کرنیوالے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پرآگئی، سروے جاری 🚨 (50) اگلے 5 برس کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، عالمی موسمیاتی ادارے کی پیشگوئی 🚨 (51) مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ، سندھ، پنجاب اور کے پی میں سیلاب کا خدشہ 🚨 (52) پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش ہوئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا: چیئرمین واپڈا 🚨 (53) خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل گرگیا ، ایک ملازم جاں بحق *(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Link copied to clipboard!