عجیب وغریب
عجیب وغریب
May 31, 2025 at 06:19 PM
🛑 *31 مئی 2025 | بروز ہفتہ |۔ کی خبروں کا خلاصہ |* 🚨 (1) وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کی واپسی کے لیے بلوچ عمائدین سے تجاویز مانگ لیں 🚨 (2) بھائیوں میں ناراضی ہو تو بیٹھ کر بات ہوتی ہے، عمائدین بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کیا جائے، کوئٹہ گرینڈ جرگہ 🚨 (3) ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل ارشد ندیم کے نام، گولڈ میڈل لے اڑے 🚨 (4) ایشین ایتھلیٹکس: ارشد ندیم 1973 کے بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی بن گئے 🚨 (5) وزیراعظم اور صدر سمیت دیگر شخصیات کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد 🚨 (6) بھارتی چیف آف ڈیفنس کا پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف 🚨 (7) دہشت گرد خون کے پیاسے، پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے: شہبازشریف 🚨 (8) معرکہ حق میں ناکامی چھپانے کیلئے بھارت کا پاکستان میں پراکیسز کا بے دریغ استعمال 🚨 (9) عمران خان کا حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان، علی ظفر کی تصدیق 🚨 (10) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بم دھماکا، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق 🚨 (11) مستونگ: دہشت گردوں نے لیویز تھانہ ولی خان نذر آتش کر دیا 🚨 (12) چمن: مسجد میں فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما مولاناحافظ گل شدید زخمی ہوگئے 🚨 (13) اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا، وزیراعظم 🚨 (14) حیدرآباد: ہالہ ناکہ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق 🚨 (15) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ 🚨 (16) فی کلو ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے سستی، نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقرر 🚨 (17) سانحہ 9 مئی: مختلف مقدمات میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک 🚨 (18) پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، عیدالاضحیٰ پر سری پائے جلانے پر پابندی عائد 🚨 (19) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، اسسٹنٹ پروفیسر سمیت 5 افراد جاں بحق 🚨 (20) کراچی: بجلی کی 16 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف قائدآباد میں عوام کا احتجاج، ٹریفک معطل 🚨 (21) تھانہ رمنا حملہ کیس، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے پُرتشدد احتجاج کو دہشت گردی قرار دے دیا 🚨 (22) ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے 🚨 (23) توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کا احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار، عدالت کا اظہار برہمی 🚨 (24) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ 🚨 (25) بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی، ہیڈمرالہ سے اخراج صفر ہوگیا 🚨 (26) راناثنا اللہ کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ ماننے سے انکار 🚨 (27) عمران خان اگلے دو سے تین سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، رانا ثنا اللہ 🚨 (28) عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، وکیل 🚨 (29) کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عمران خان نے بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات پر مذاکرات کی حامی بھری ہے، نعیم پنجوتھا 🚨 (30) بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش 🚨 (31) غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 🚨 (32) کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ 🚨 (33) پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں کیساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی، ٹرمپ 🚨 (34) فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ ایک ہزار 400 روپے گر کر 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہو گیا۔ 🚨 (35) پی پی 52 سیالکوٹ میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل 🚨 (36) بابراعظم سڑک پر نوجوان مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل 🚨 (37) لاہور میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا 🚨 (38) ‎پشاور؛ پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ 🚨 (39) چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کا اعادہ 🚨 (40) لوڈشیڈنگ فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، سی ای او کے الیکٹرک 🚨 (41) ایف بی آر کا مئی میں 206 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال؛ سالانہ ہدف چیلنج بن گیا 🚨 (42) وفاقی بجٹ: الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ، پیٹرول، ڈیزل گاڑیوں پر لیوی عائد کیےجانے کا امکان 🚨 (43) بھارتی فضائیہ کو تربیتی، آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا، 2 برسوں میں متعدد حادثات کا شکار 🚨 (44) رحیم یار خان: پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون حملہ، متعدد زخمی 🚨 (45) گداگری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے، محسن نقوی 🚨 (46) وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی برقرار 🚨 (47) پاکستان کا بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار 🚨 (48) مودی کی ’’سندور سیاست‘‘؛ ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش 🚨 (49) ناکامی کا پردہ چاک ہونے کا ڈر: بھارت کا فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار 🚨 (50) 26 نومبراحتجاج سے متعلق درج مقدمات، پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا *(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Comments