عجیب وغریب
عجیب وغریب
June 8, 2025 at 08:16 PM
یوم عرفہ کے موقع پر اہل مکہ کی ایک خوبصورت روایت ہے کہ جب حجاج کرام عرفات کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں تو اہلِ مکہ میں سے خواتین اور کچھ مرد حضرات افطار اور نمازِ مغرب وعشاء کے لئے مسجد الحرام کا رخ کرتے ہیں اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ خانہ کعبہ کا صحن جو حجاج کرام کی عدم موجودگی کی وجہ سے خالی ہو جاتا ہے تنہا نہ رہے بلکہ ذکر وعبادت سے معمور رہے عام طور پر اس دن مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے کیونکہ کہ اکثر مرد حضرات حجاج کی خدمت کے لئے عرفات ،مزدلفہ ،اور منی میں مصروف رہتے ہیں یہ وہ خواتین ہیں جو صحنِ حرم کو تنہائی میں بھی عبادت سے آباد رکھتی ہیں ۔ یہ ایک عظیم شرف ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اہلِ مکہ کی خواتین کو عطاء فرمایا ہے خوش نصیب ہیں وہ بہنیں ،بیٹیاں اور مائیں جنہیں اللہ کریم نے خانہ کعبہ کی تنہائی کو دور کرنے کے لیے منتخب کیا اے کاش! یہ جذبہ تمام امت مسلمہ کی خواتین میں سرایت کر جائے اور خواتین ٹک ٹاکر بننے کی بجائے دین متین کی خادمہ اور سیدۃ بی بی پاک فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی کنیزہ بن کر قرآنی مشن پورا کرتی رہیں،
Image from عجیب وغریب: یوم عرفہ کے موقع پر اہل مکہ کی ایک خوبصورت روایت ہے کہ جب حجاج کرام عر...

Comments