
عجیب وغریب
June 13, 2025 at 04:00 PM
یہ حقیقت ہے، کوئی جذباتی بات نہیں! یہ وہ تلخ سچ ہے جسے ماننے سے ہم کترا رہے ہیں!
👉 پاکستان سے پانچ گنا بڑا دشمن بھارت — وسائل میں ہم سے آگے، جدید اسلحہ، عالمی حمایت، طاقتور معیشت — اُس نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے اُس کے دن میں تارے دکھا دیے۔
یاد کرو 27 فروری 2019 — دو جنگی جہاز مار گرائے، ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، اور رواں سال 2025 میں بھی دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔ یہ کوئی خواب نہیں، یہ دشمن کے چہرے پر طمانچہ تھا جو پوری دنیا نے دیکھا۔
یہ کیسے ہوا؟
کیونکہ اللہ کی مدد سے افواجِ پاکستان مضبوط تھیں، تیار تھیں، اور پیچھے ہٹنے والی نہیں تھیں۔
اب دوسری طرف دیکھو!
👉 ایران — جس کے پاس میزائل ٹیکنالوجی، علاقائی اثر و رسوخ، اور خود کو "طاقتور اسلامی ریاست" کہنے کا دعویٰ — اُسی ایران پر اسرائیل جیسے چھوٹے مگر منظم ملک نے براہِ راست حملہ کیا۔
🔴 ایران کی اہم فوجی قیادت کو نشانہ بنایا
🔴 اُس کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچایا
🔴 اور آج بھی ایران صرف پریس کانفرنسز میں "جواب دیں گے" کا راگ الاپ رہا ہے۔
کیوں؟
کیونکہ ایران اندر سے بوسیدہ ہو چکا ہے۔
نہ قیادت میں ہم آہنگی، نہ اداروں پر عوام کا اعتماد، نہ دفاعی ردعمل میں ٹھوس حکمت عملی۔
اب ذرا خود کو دیکھو:
پاکستان بھی اُسی گڑھے کی طرف لڑھک رہا ہے!
🔻 سیاست بکاؤ مال بن چکی ہے
🔻 ادارے کھوکھلے ہو چکے ہیں
🔻 قوم تفرقے میں بٹ چکی ہے — کوئی لسانی، کوئی سیاسی، کوئی مذہبی تعصب میں اندھا ہو چکا ہے
بس ایک چیز ہے جو ابھی تک ہمیں گرنے سے روکے ہوئے ہے — پاک فوج کا استحکام۔
اگر یہ ادارہ نہ ہوتا تو بھارت کب کا لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی گلیوں میں جشن منا رہا ہوتا۔
مگر سوال یہ ہے:
کیا فوج اکیلی کب تک لڑے گی؟
کیا باقی ادارے ہمیشہ مفلوج رہیں گے؟
کیا ہم تب جاگیں گے جب اسرائیلی ڈرون ہمارے شہروں پر منڈلا رہے ہوں گے؟
تلخ سچ یہ ہے:
اگر ہم نے سیاسی ڈرامہ بازوں کو بےنقاب نہ کیا،
اگر ہم نے قوم، دین، غیرت، اور تعلیم کو نہ اپنایا،
تو جو کچھ آج ایران کے ساتھ ہو رہا ہے، وہی کل پاکستان کے ساتھ ہوگا۔
اور یہ اسرائیل جس رفتار اور بے خوفی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اگلا ہدف پاکستان ہی ہے (خدا نہ کرے، لیکن آنکھیں بند رکھنا بھی خودکشی ہے)۔
اور اُس وقت
نہ تمہارے یہ ڈرامے باز سیاستدان بچائیں گے
نہ تمہاری جذباتی پوسٹس کچھ بدلیں گی
صرف خوف، تباہی، اور خاموشی باقی رہ جائے گی۔
🚨 میری بات میں نہ امریکہ سے کوئی لینا دینا ہے، نہث اسرائیل سے، اور نہ ہی میرا ایران سے کوئی ہمدردی — یہ صرف ایک پاکستانی کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے ہے!
ابھی بھی وقت ہے!
سبق لو،
اپنے بچوں کو تعلیم، غیرت، اور دین سکھاؤ،
اپنے وطن کو بچاؤ
اور سیاسی تماشے دیکھنے کے بجائے، مغرب سے پالیسی سازی، حکمت، ٹیکنالوجی، اور قوم سازی سیکھو۔
ورنہ یاد رکھنا تباہی جب آتی ہے، نہ سیاستدان پوچھتا ہے نہ فرقہ، صرف ملک جلا کر رکھ دیتی ہے۔
😢
1