◦•●◉✿ اچھی اور سچی باتیں ✿◉●•◦
◦•●◉✿ اچھی اور سچی باتیں ✿◉●•◦
May 18, 2025 at 08:22 AM
╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮ 🌹 قرأت ترتیل 📚 ╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯ ◆☜ سلسلہ نمبر (۳۵۵) ◆☜ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن پاک پڑھنے کا کیا طریقہ تھا اس سلسلے میں سب سے پہلے قرآن مجید کا یہ فرمان مد نظر رکھنا چاہیے ◆☜ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا [سورۃ المزمل: ۴] جس کا منشاء یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترتیل اور ٹھہر ٹھہر کر صاف صاف پڑھنے کا حکم تھا، جس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری پوری پیروی فرماتے تھے۔ تیز پڑھنے کا کبھی بھی آپ کا معمول نہیں ہوتا تھا جس سے قرآن پاک کے کلمات پورے طور پر ادا نہ ہو سکیں یا سننے والا اچھی طرح کلمات نہ سمجھ سکے۔ ‌◆☜ حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا سے روایت ہے: ◆☜ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ يَقْطَعُ قِرَاءَ تَهُ آيَةٌ آيَةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ◆☜ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [ابوداوٗد، کتاب الحروف والقراءات: ۲/ ۲۰۰] ◆☜ ترجمه:ـــــــ ٫٫رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تلاوت فرماتے تھے تو ایک ایک آیت علیحدہ علیحدہ کر کے پڑھتے تھے۔ ٫٫بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ٬٬ پھر ٫٫الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ“ پھر الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ( ایک آیت کو دوسری میں نہیں ملاتے ) ۔“ ◆☜ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت اعتدال کے ساتھ تھی، نہ پست تھی نہ بلند، رک رک کر پڑھتے اور ترتیل کا پورا لحاظ فرماتے تھے۔ ایک ایک حرف الگ الگ کر کے پڑھتے۔ [قیام اللیل، باب الترتیل فی القرآن: ۵۱، نقلاً عن اسلام کا نظام مساجد: ۱۳۲] ✧═════•❁❀❁•═════✧ 📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں ╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​ ⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲ ╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯ 💕 🍃💕 💕✨💕 🍃💕🍃💕

Comments