Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
May 20, 2025 at 05:26 AM
میں نے ہم انسانوں کو سالہا سال اسٹڈی کیا ہے اور ان کی نفسیات کے بارے دو اہم ترین باتیں سمجھی ہیں کہ انسانوں کی غالب ترین اکثریت دو چیزیں شدت سے چاہتی ہے: 1- تن آسانی 2- لذت ہم سب جانتے ہیں کہ ورزش کرنا، چلنا پھرنا کس قدر ضروری ہے اس کے باوجود ہم ورک آؤٹ نہیں کرتے کیوں؟ ہم تن آسان یا کاہل ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہم سب جانتے ہیں کہ چینی سخت نقصان دہ ہے لیکن کھانے کے دوران جب کولڈ ڈرنکس سامنے آجائیں تو ہم خود کو روک نہیں پاتے کیوں؟ ہم لذت پر مرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہم جانتے ہیں کہ اپنی روٹین سے تھوڑا ہٹ کر کسی بزنس، کسی کام یا اسکل پر فوکس کریں اور چند ماہ تسلسل سے کوشش کریں تو ہماری فنانشل لائف کافی بہتر ہوسکتی ہے لیکن اس کے باوجود ہم بس سوچتے، پلان کرتے ہی رہ جاتے ہیں کیوں؟ تن آسانی۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسی ہزاروں مثالیں دی جاسکتی ہیں ہم انسانوں کی 99 فیصد تعداد روزانہ کی بنیاد پر تن آسانی اور لذت کو chase کررہے ہوتے ہیں لیکن، اگر کوئی انسان، سو فیصد بھی نہیں بلکہ 50 فیصد ہی اپنی ان "جبلی خواہشات" پر قابو پانا سیکھ لے، تو اس کی زندگی بدلنا شروع ہوجائے گی۔ یعنی کچھ کچھ معاملات میں تن آسانی اور لذت کو ترک کرنا شروع کردے۔ صبح فجر میں اٹھنے میں کسلمندی کا سامنا ہو، تن آسانی اسے روک رہی ہو لیکن پھر بھی اٹھے اور فجر پڑھ لے۔ چائے یا کولڈ ڈرنک دستیاب ہو لیکن انھیں جان بوجھ کر ترک کردے۔ موبائل اسکرول کرتے کوئی فحش منظر سامنے ہو لیکن اسکرول کرکے آگے بڑھ جائے۔ کسی عمارت میں اوپر یا نیچے جاتے لفٹ میسر ہو لیکن پھر بھی سیڑھیوں کا استعمال کرلے یہاں ایسی تن آسانی اور لذت چھوڑنے کی بات کررہا ہوں جس کے آپ پہلے سے عادی نہ ہوں۔ یعنی آپ کو اپنی عادت کے خلاف جانا پڑ رہا ہو ایسی چھوٹی چھوٹی wins آپ کی نفسیاتی rewiring کرنے لگیں گی۔ آپ 99 فیصد انسانوں سے ممتاز ہونے لگیں گے۔ یہ خود کو کنٹرول کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔ آپ ایک ایسے انسان بننے لگیں گے جس پر یہ مادی دنیا کنٹرول کھونے لگے گی۔ کوئی افلوئنسر، کوئی چینل آپ کی توجہ حاصل نہیں کرسکے گا۔ کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم آپ کا وقت ضائع کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ پیپسی، کوکا کولا، چائے کے برانڈز، سگریٹ کمپنیاں آپ کو اپنا کسٹمر نہیں بنا سکیں گی۔ اس کے بعد آپ ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے بھی چنگل سے دور ہوجائیں گے دھیرے دھیرے دنیا کا آپ پر سے کنٹرول کم، اور خود آپ کا بڑھتا جائے گا۔ پھر ایک وقت آئے گا کہ آپ کے اندر کچھ بڑا اچیو کرنے کی خواہش جاگنا شروع ہوجائے گی۔ آپ میں ویژن پیدا ہونے لگے گا۔ آنے والے وقت میں دور تک جھانکنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے گی۔ آپ کا وقت قیمتی ہوتا چلا جائے گا اور بالآخر آپ وہ کچھ حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس کا باقی 99 فیصد انسان صرف خواب دیکھتے اس دنیا سے خالی ہاتھ چلے جاتے ہیں۔۔۔۔!!!! شہزاد حسین .
❤️ 👍 2

Comments