
Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
May 22, 2025 at 09:55 AM
_*دوسو فنون اور آپ*_
"تصور کریں کہ اگر آپ کے پاس روزانہ تین گھنٹے ہوں جو آپ محض خوشی خوشی صرف کریں، اور ہر دن آپ ان تین گھنٹوں میں ہر فن سے صرف تین جملے یاد کریں،
تو میرے دوست! دو سال میں آپ دو سو فنون میں مہارت حاصل ہو جائے گی، چاہے وہ حفظ ہو، مطالعہ ہو یا دیگر ذرائع تعلیم!
یہ دو سال کا حاصل یہ ہو گا کہ آپ اپنے نوٹس، اپنی تحریروں، اپنی کتابوں اور اپنے خلاصوں کو دیکھیں گے، جو آپ نے وقت کے ساتھ اکٹھے کیے ہوں گے، اور آپ گو حیرت ہو گی کہ آپ نے یہ سب کچھ حاصل کیسے کیا!
آپ نے کتنی کتابیں یاد کیں، کتنی تحریریں لکھیں، اور کتنا کچھ پڑھا۔
پس، مجھے اپنی صلاحیتوں اور مستقبل کی بڑی بڑی امیدوں کی باتیں نہ سناؤ۔ مجھے صرف اپنے روزانہ کے معمولات اور کارکردگی کے بارے میں بتاؤ، کیونکہ وہی تمہاری امیدوں کی حقیقت اور تمہارے خوابوں کا عنوان ہے۔
امام احمد امین (رحمہ اللہ) نے فرمایا: "وقت کا تھوڑا سا حصہ مخصوص کرو روزانہ کسی معین کام کے لیے، کیونکہ وقت گزر جائے گا، زندگی میں شغل آ جائے گا، اور تمہیں معلوم بھی نہ ہو گا کہ تم نے کتنا کچھ حاصل کر لیا ہے اور کہاں تک پہنچ گئے ہو."