
Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
June 1, 2025 at 06:23 AM
_*عمرہ کرنے والے نے حلق کرانے سے پہلے احرام کھول لیا،تو۔۔؟*_
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب ابھی ایک صاحب حرم میں ہیں، انہوں نے عمرہ کیا،حلق یا قصر کیے بغیر انہوں نے احرام کھول لیا ،اور سلا ہو کپڑا پہن لیا،
انکو کسی نے کہا کہ صدقہ کردو اور حلق کرالو!
پوچھنا یہ ہے کہ کیا صدقہ کافی ہوگا یا دم دینا ہوگا؟
براہ کرم جلدی راہنمائی فرمائیں
عبدالمجید قاسمی آسام
_________
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ!
مسائل حج و عمرہ کے حوالے سے یہ یاد رکھیں کہ افعال عمرہ کے بعد حلق یا قصر کرانا واجب ہے،اس کے بغیر آدمی احرام سے باہر نہیں ہوتا؛بھلے وہ بظاہر احرام کھول کر سلا ہو کپڑا پہن لے،بلکہ یہ سب کرنا خلاف احرام جنایت شمار ہوتا ہے،جس کے ارتکاب پر دم لازم ہے۔
اس لیے صورت مسئولہ میں جنہوں نے سوال پوچھا ہے ان پر ضروری ہے کہ حدودِ حرم میں جاکر سر کے بال منڈو اکر یا پوروے کے بقدر چوتھائی سے کچھ زائد بال کٹوا کر حقیقی و شرعی طور پر حلال ہوں، اور انہوں نے جو حلق یا قصر کرائے بغیر احرام کھول دیا اور سلا ہوا کپڑا پہن لیا،تو جیسا کہ بتایا گیا کہ یہ ان کی طرف سے جنایت کا صدور ہوا ہے، اس کی وجہ سے ان پر ایک دم بھی لازم ہے۔وہ دم دیں؛فقط صدقہ کافی نہیں !
ھذا عندی والصواب عنداللہ
===
شامی میں ہے: قال فيا للباب: واعلم أن المحرم إذا نوی رفض الإحرام فجعل یصنع ما یصنعہ الحلال من لبس الثیاب والتطیب والحلق والجماع وقتل الصید فإنہ لا یخرج بذلک من الإحرام، وعلیہ أن یعود کما کان محرما، ویجب دم واحد لجمیع ما ارتکب ولو کل المحظورات إلخ (شامی: ۳/ ۵۸۵، ط: زکریا) نیز دیکھیں: احسن الفتاوی: ۴/ ۵۴۶، ط: زکریا) (۲)
_______
توقیر بدر القاسمی الازہری ڈائریکٹر المرکز العلمی للافتاء والتحقیق سوپول بیرول دربھنگہ بہار سابق لیکچرار المعھد العالی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار انڈیا
٤/ذی الحجہ ١٤٤٦
02/06/2025
[email protected]
+918789554895
https://t.me/fatawatouqueeri